صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 31 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 31

32 گئے۔یہ اس لئے ضروری تھا کہ حضرت مسیح علیہ السلام کی اکثر تعلیمات اس سے ماخوذ ہیں۔خصوصاً پہاڑی وعظ اور وہ اخلاقیات جو انجیل کا شاہ کار قرار دی جاتی ہیں۔لفظ بلفظ اس کتاب میں موجود ہیں۔بشارات مسیح یا نبی موعود کی پیشگوئیاں :۔یہ صحیفہ غار نمبر 4 سے ملا ہے۔اسکی زبان عبرانی ہے اسمیں بائیل کے وہ حصے درج ہیں۔جن میں نبی موعود اور مسیح علیہ السلام کے متعلق پیشگوئیاں ہیں۔موجودہ محققین ان تمام پیش خبریوں کو مسیح پر چسپاں کرتے ہیں۔اس صحیفے کی آیات ۲ - سموئیل ، زبور یسعیاہ، دانیال اور خروج کی کتب سے ماخوذ ہیں۔آیات کی مختصر تفسیر بھی صحیفے میں درج ہے۔اس صحیفے کی اشاعت پر استاد صادق اور جماعت قمران کی تعیین میں بڑی مدد ملے گی۔امثال و برکات: امثال پر پر مشتمل یہ صحیفہ عبرانی میں ہے۔اور غار نمبر 4 سے ملا ہے۔اس میں ایسی عبارات ہیں جو حضرت مسیح کے پہاڑی وعظ سے مشابہ ہیں۔یہ سب کی سب لفظ مبارک" سے شروع ہوتی ہیں۔اس صحیفے میں بد کردار مخالفین کی ایسینیوں کے خلاف شرارتوں کا بھی ذکر ہے۔محامد یہ صحیفہ غار نمبر 4 سے ملا ہے۔اس کے چھ کالموں میں سے ایک تلف ہو چکا ہے۔محققین کا خیال ہے کہ یہ صحیفہ دستور العمل کے ساتھ شامل تھا۔لیکن نقل و حمل کے دوران اس سے الگ ہوگیا۔اسے 1950ء میں بیت اللحم کے ایک تاجر سے خریدا گیا۔اب یہ فلسطین کے عجائب گھر میں ہے۔طوبت (Tobit):۔صحائف کی دریافت سے قبل اس کے نسخے ، یونانی لاطینی ، سریانی، عبرانی اور ایتھوپی زبانوں میں موجود تھے۔یہ کتاب نہائت دلچسپ کہانی پر مشتمل ہے۔ایک زمانہ میں یہ کتاب مسیحیوں میں حد درجہ مقبول رہی ہے۔اس کے قطعات وادی قمران کے غاروں سے ملے ہیں۔قمرانی متن کا پرانے نسخوں سے موازنہ ابھی تک نہیں کیا جاسکا۔لے Aninterodution to the Apocrypha by Bruce M۔Metzger۔L