صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 32 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 32

33 سیراخ (Ecclesiasticus): ان اسفار میں شامل ہے جو کتاب مقدس سے خارج کر دیئے گئے ہیں۔یہ کتاب اس گروہ میں سب سے اہم اور قابل احترام خیال کی جاتی ہے۔اس میں بھی حنوک اور سلیمان کے زبوروں کی طرح مسیح کیلئے چنندہ خدا، ابن آدم اور برگزیدہ کے الفاظ جو عہد جدید میں ملتے ہیں استعمال ہوئے ہیں۔اسکے قطعات کہوف قمران کی غار نمبر 4 سے ملے ہیں۔عهد نامه نفتالی ( بن یعقوب): یہ عبرانی صحیفہ غار نمبر 4 سے ملا ہے۔بارہ بزرگوں کی انا جیل کے مضامین اس صحیفے کے مضامین سے ملتے ہیں۔ان انا جیل کا کوئی ٹکڑا غاروں سے نہیں ملا۔بعض کا خیال ہے کہ یہ اناجیل اس صحیفے سے ماخوذ ہیں۔اقتباسات:۔اس صحیفے میں بائیل کی ایسی آیات درج ہیں جو سیخ کی آمد کے لئے بطور ثبوت پیش کی جاسکتی تھیں۔یہ غار نمبر 4 سے ملا ہے۔اور مندرجہ ذیل آیات پر مشتمل ہے۔استثناء آیت / باب 5/28 ، 18/18 ، 33/1168 اور گنتی 24/47715 ان حوالوں کے علاوہ ایک اقتباس یشوعا کے زبوروں میں بھی شائع کیا گیا ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس صحیفے میں وہ بشارات بھی درج کر دی گئی ہیں جو مسیح نے موعود کی آمد کے لئے بیان کیں کیونکہ یہی اس کا مشن تھا۔کہ وہ بنی اسرائیل کو نبی موعود کی آمد کے لئے تیار کرے۔کلام میکائیل: یہ آرامی صحیفہ غار نمبر 4 سے ملا ہے۔اسکے شروع میں یہ درج ہے: "اس کتاب کے الفاظ جو میکائیل نے فرشتوں کو سنائی“ جوبلی:۔یہودی علماء کے نزدیک یہ کتاب (Pseudepigrapha) میں شامل ہے۔اس کے قطعات غار نمبر 2،1 اور 4 سے ملے ہیں۔یہ قطعات چھ مختلف نسخوں سے تعلق رکھتے ہیں۔اسی قسم کی عبارات پر مشتمل دو نسخے غار نمبر 4 سے بھی ملے ہیں۔بعض محققین کا کہنا ہے کہ شاید یہ نسخے کتاب جو بلی کی نظر ثانی کر کے تیار کئے گئے ہوں۔کتاب موسیٰ کی تفسیر :۔اس صحیفے کے ٹکڑے غار نمبر 4 سے ملے ہیں۔یہ صحیفہ پے پیرس کا Aninterodution to the Apocrypha P-156