صحائف وادئ قمران — Page 193
198 "It is more than probable, however, that many of the earlier Christian converts were Essenes۔" ترجمہ: ”اب یہ بات امکان کی حد سے بہت زیادہ آگے نکل چکی ہے کہ ابتداء میں عیسائیت پر ایمان لانے والوں کی اکثریت ایسینیوں پر مشتمل تھی جب حضرت مسیح علیہ السلام کو اپنی تبلیغ تمام بنی اسرائیل میں وسیع کرنے کا فرمانِ ایز دی ملا۔تو آپ نے اخوت کو چھوڑ کر سیاحت کی زندگی کا آغاز کیا۔آپ کی اس سیاست کی زندگی میں بھی اس تربیت کے واضح اثرات نظر آتے ہیں جو آپ نے ایسینی کاہنوں کی زیر سرپرستی حاصل کی تھی۔متعدد واقعات آپکی زندگی میں جگہ جگہ نظر آتے ہیں تاہم اختصار کے پیش نظر صرف دو واقعات بطور نمونہ درج ذیل ہیں۔-1 لکھا ہے۔مرقس 44-6/39 میں حضرت مسیح کے پانچ ہزار مردوں کو کھانا کھلانے کا ذکر ہے۔اس نے ان کو حکم دیا کہ سب ہری گھاس پر دستہ دستہ ہو کر بیٹھ جائیں پس وہ سو سو اور پچاس پچاس کی قطاریں باندھ کر بیٹھ گئے۔“ (مرقس 6/40,39) یہی واقعہ لوقا 9/14 میں یوں درج ہے۔" کیونکہ وہ پانچ ہزار مرد کے قریب تھے۔اس نے اپنے شاگردوں سے کہا ان کو تخمیناً پچاس پچاس کی قطاروں میں بٹھاؤ۔انہوں نے اسی طرح کیا اور سب کو بٹھایا۔" اس موقعہ پر حضرت مسیح علیہ السلام نے بالکل وہی طریق اختیار فرمایا جو دستور العمل کے کالم 2 سطر 21 کی رو سے جماعت قمران اپنے عہد کی تجدید کے موقعہ پر اختیار کرتی تھی۔66 اس میں لکھا ہے کہ ”ہزار ہزار، سوسو ، پچاس پچاس اور دس دس کی قطاروں میں پس حضرت مسیح نے ایسینی فرقے سے ہی یہ طریق سیکھا تھا۔-2 حضرت مسیح علیہ السلام نے اپنے متبعین میں اشتراک اموال کا طریق رائج فرمایا۔جو بعد کی کلیسیاء میں کھل کر سامنے آگیا۔چنانچہ آپ نے متی 6/19 کی رو سے اپنے متبعین کو Impact of the Dead sea scrolls۔P-133 ✓