صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 192 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 192

197 وو member of the sect۔"↓ 66 ترجمہ: یہ بات بالکل قابل فہم ہے کہ آپ کسی وقت اس فرقہ کے رکن رہے۔“ یہ تو علماء کا ذکر تھا جہاں سے باتیں چلتی ہیں۔لیکن اب یہ بات زمرہ علماء سے نکل کر عام عیسائیوں میں بھی پھیل چکی ہے۔اور اکثر عیسائی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ حضرت مسیح واقعی ایسینی تھے آپ ایسینی فرقہ میں مبعوث ہوئے۔جب انہوں نے آپ کی تائید ونصرت کا وعدہ کیا تو آپ نے بنی اسرائیل میں عام تبلیغ فرمائی۔ملر بروز کہتے ہیں کہ اگر اس عقیدے پر اعتراض کیا جائے تو بہت سے لوگ ایسے بھی ملتے ہیں۔جو اس بات پر ناراضنگی کا اظہار کرتے ہیں چنانچہ وہ لکھتے ہیں: "Many devout Christians have believed that Jesus was an Essene۔I have ever encountered a few who seemed offended when this belief was questioned۔" ✓ ترجمہ: ” بہت سے متدین عیسائیوں کا یہ عقیدہ رہا ہے کہ حضرت مسیح ایسینی تھے۔اب تو مجھے کچھ آدمی ایسے بھی ملے ہیں کہ اگر اس عقیدے پر نکتہ چینی کی جائے تو وہ خنگی کا اظہار کرتے ہیں۔“ مذکورہ بالا سنجیدہ محققین کے حوالہ جات سے ظاہر ہے کہ اب یہ بات ثابت شدہ حقیقت کی طرح تسلیم کی جاتی ہے کہ حضرت مسیح نے اخوت ایسین میں پرورش پائی۔چونکہ آپ شروع سے ہی نیک اور پارسا تھے اسلئے ایسینیوں میں عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھے جانے لگے۔جب اللہ تعالیٰ نے آپ کو مقام نبوت پر سرفراز فرمایا تو آپ نے سب سے پہلے اس گروہ مقدسین کو تبلیغ کی۔وہ پہلے ہی اس مقصد کیلئے دنیاوی تعلقات توڑ چکے تھے۔انہوں نے جلدی ہی آپ کو قبول کر لیا۔اور ہر طرح سے آپ کی تائید و نصرت کا بیڑہ اٹھایا۔چنانچہ محقق گلکیز لکھتے ہیں۔Impact of the Dead sea scrolls۔P-133 1 More light on the Dead sea scrolls۔P-76 ✓