دعوت الامیر

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 280 of 397

دعوت الامیر — Page 280

۲۸۰ دعوة الامير دائیوں کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ بچوں کو مار دیں مگر جب انہوں نے رحم دلی سے کام لیا تو دریا میں پھینکنے کا حکم فرعون نے دیا۔خروج باب ۱ آیت ۲۲ بائبل سوسائٹی انارکلی لاہور ۱۹۹۴ء) تاج العروس میں ہے الذِّبْحُ الْهَلَالُ (تاج العروس جلد ۲ صفحہ ۱۳۴ از یر لفظ "ذبح ایڈیشن اول مطبوعہ مصر ۱۳۰۶ھ ) ذبح کے معنے ہلاک کر دینے کے بھی ہوتے ہیں۔پس یہ اعتراض کرنا درست نہ ہوگا کہ سید عبد اللطیف صاحب سنگسار کئے گئے تھے ذبح نہیں کئے گئے۔کیونکہ ذبح کا لفظ ہلاک کر دینے کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔خواہ کسی طریق پر ہلاک کیا جائے۔