دعوت الامیر

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 281 of 397

دعوت الامیر — Page 281

(FAI) دوسری پیشگوئی سلطنت ایران کا انقلاب دعوة الامير دوسری پیشگوئی جو میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کثیر تعداد پیشگوئیوں میں سے بیان کرنی چاہتا ہوں وہ آپ کی ہمسایہ سلطنت یعنی ایران کے بادشاہ کے متعلق ہے۔پندرہ جنوری ۱۹۰۶ ء کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام ہوا کہ " تزلزل در ایوان کسری فتاؤ۔(تذکرہ صفحہ ۵۹۱۔ایڈیشن چہارم) یہ الہام حسب معمول سلسلے کے اُردو اور انگریزی اخبارات ورسائل میں شائع کر دیا گیا۔جس وقت یہ الہام شائع ہوا ہے بادشاہ ایران کی حالت بالکل محفوظ تھی کیونکہ ۱۹۰۵ء میں باشندگانِ ملک کے مطالبات کو قبول کر کے شاہ ایران نے پارلیمنٹ کے قیام کا اعلان کر دیا تھا اور تمام ایران میں اس امر پر خوشیاں منائی جارہی تھیں اور بادشاہ مظفرالدین شاہ مقبولیت عامہ حاصل کر رہے تھے۔ہر شخص اس امر پر خوش تھا کہ انہوں نے بلا کسی قسم کی خونریزی کے ملک کو حقوق نیابت عطا کر دیئے ہیں، باقی دنیا میں بھی اس نئے تجربہ پر جو جاپان کو چھوڑ کر باقی ایشیائی ممالک کے لئے بالکل جدید تھا شوق و امید کی نظریں لگائے بیٹھی تھی اور ان خطرناک نتائج سے ناواقف تھی جو نیم تعلیم یافتہ اور ناتجربہ کارلوگوں میں اس قسم کی دو عملی حکومت رائج کرنے سے پیدا ہو سکتے ہیں ایسے وقت میں حضرت اقدس علیہ السلام کا یہ الہام شائع کرنا کہ " تزلزل در ایوان کسری فتاؤ دنیا کی نظروں میں عجیب تھا مگر خدا تعالیٰ کے لئے وہ کام معمولی ہوتے ہیں جو لوگوں کو عجیب نظر آتے ہیں ایران اپنی تازہ