دعوت الامیر

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 332 of 397

دعوت الامیر — Page 332

(rrr) دعوة الامير ایکاٹیرن برگ کے ایک تہہ خانہ میں اس کے خاندان سمیت اسے قتل کر ڈالا۔(اردو جامع انسائیکلو پیڈیا۔جلد دوم صفحہ ۱۷۴۱ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء، انسائیکلو پیڈیا برٹین کا گیارہواں ایڈیشن جلد ۱۹ صفحہ ۶۵۵) ثانی ( زار روس ) یہ سمجھا تھا کہ وہ حکومت سے بے دخل ہو کر اپنی اور اپنے بیوی بچوں کی جان بچالے گا اور خاموشی سے اپنی ذاتی جائیدادوں کی آمدن پر گزارہ کر لے گا مگر اس کا یہ ارادہ پورا نہ ہوسکا ۱۵ / مارچ کو وہ حکومت سے دست بردار ہوا اور ۲۱ / مارچ کو قید کر کے سکوسیلیو(Skosilo) بھیج دیا گیا اور بائیں " کو امریکہ نے اور چوبیس " کو انگلستان ،فرانس اور اٹلی نے باغیوں کی حکومت تسلیم کرلی اور زار کی سب اُمیدوں پر پانی پھر گیا۔اُس نے دیکھ لیا کہ اس کی دوست حکومتوں نے جن کی مدد پر اُسے بھروسہ تھا اور جن کے لیے وہ جرمن سے جنگ کر رہا تھا ایک ہفتہ کے اندراندر اس کی باغی رعایا کی حکومت تسلیم کر لی ہے اور اُس کی تائید میں کمزوری آواز بھی نہیں اُٹھائی مگر اس تکلیف سے زیادہ تکلیفیں اس کے لیے مقدر تھیں تا کہ وہ اپنی زار حالت سے اللہ تعالیٰ کے کلام کو پورا کرے گو وہ قید ہو چکا تھا مگر روس کی حکومت کی باگ شاہی خاندان کے ایک فرد شہزادہ دلواؤ (Dilvao) کے ہاتھ میں تھی جس کی وجہ سے قید میں اس کے ساتھ احترام کا سلوک ہو رہا تھا اور وہاں اپنے بچوں سمیت باغبانی اور اسی قسم کے دوسرے شغلوں میں وقت گزارتا تھا مگر جولائی میں اس شہزادہ کو بھی علیحدہ ہونا پڑا اور حکومت کی باگ کرنسکی (Kerensky) کیرنسکی الیکسا نڈر فیوڈ رو وچ Kerensky Alexander Feodorovich (۱۸۸۱ ، ۱۹۷۰ ) روسی سیاستدان جو روی انقلابی سوشلسٹ پارٹی سے تعلق رکھتا تھا ۱۹۱۲ ء میں وہ Fourth Duma کے لئے منتخب ہوا۔اس کے بعد وزیر قانون اور War Minister بنایا گیا ۱۹۱۷ ء میں بطور عارضی وزیر اعظم شہزادہ لوڈ“ کا جانشین بنا اس کے بے تدبیری سے لینن نومبر میں اس کی حکومت کا تختہ الٹنے کے قابل ہو گیا۔انقلاب روس کے بعد امریکہ