دعوت الامیر

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 333 of 397

دعوت الامیر — Page 333

(rrr) دعوة الامير میں رہائش پذیر ہوا۔(انسائیکلو پیڈیا جلد دوم صفحہ ۱۲۰۱ء مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء)) کے ہاتھ میں دی گئی جس سے قید کی سختیاں بڑھ گئیں، تاہم انسانیت کی حدود سے آگے نہیں نکلی تھیں لیکن سات نومبر کو بولشویک بغاوت نے کرنسکی کی حکومت کا بھی خاتمہ کر دیا۔اب زار کی وہ خطرناک حالت شروع ہوئی جسے سُن کر سنگدل سے سنگدل انسان بھی کانپ جاتا ہے۔زار کوسکوسیکو کے شاہی محل سے نکال کر مختلف جگہوں میں رکھا گیا اور آخر ان مظالم کی یاد دلانے کے لیے جو وہ سائبیریا کی قید کے ذریعے اپنی بیکس رعایا پر کیا کرتا تھا، اکیپٹر ن برگ بھیج دیا گیا۔یہ ایک چھوٹا سا شہر ہے جو جبل یورال کی مشرق کی طرف واقع ہے اور ماسکو سے چودہ سو چالیس میل کے فاصلہ پر ہے اور اس جگہ پر وہ سب مشینیں تیار ہوتی ہیں جو سائبیریا کی کانوں میں جہاں روسی پولیٹیکل قیدی کام کیا کرتے تھے استعمال کی جاتی ہیں گویا ہر وقت اُس کے سامنے اس کے اعمال کا نقشہ رکھا رہتا تھا۔صرف ذہنی عذابوں پر ہی اکتفا نہیں کی گئی بلکہ سویٹ نے اس کے کھانے پینے میں بھی تنگی کرنی شروع کی اور اس کے بیمار بچہ کو وحشی سپاہی اس کے اور اس کی بیوی کے سامنے نہایت بے دردی سے مارتے اور اس کی بیٹیوں کو نہایت ظالمانہ طور سے دق کرتے لیکن ان مظالم سے ان کا دل ٹھنڈا نہ ہوتا تھا اور نئی سے نئی ایجادیں کرتے رہتے تھے۔آخر ایک دن زارینہ کو سامنے کھڑا کر کے اس کی نوجوان لڑکیوں کی جبراً عصمت دری کی گئی اور جب زارینہ اپنا منہ روتے ہوئے دوسری طرف کر لیتی تو ظالم سپاہی سنگینیں مار کر اسکو مجبور کرتے کہ وہ ادھر منہ کر کے دیکھے جدھر ظالم وحشیوں کا گروہ انسانیت سے گری ہوئی کارروائیوں میں مشغول تھا۔زار اسی قسم کے مظالم کو دیکھتا اور ان سے زیادہ سختیاں برداشت کرتا ہوا جتنی کہ شاید کبھی کسی شخص پر بھی نازل نہ ہوئی ہوں گی ۱۶ / جولائی ۱۹۱۸ ء کو معہ کل افراد خاندان کے نہایت سخت عذاب