دعوت الامیر — Page 330
(Fr۔) دعوة الامير ہوئے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فتح آسمانی دخل اندازی سے ہوئی ہے نہ کہ صرف انسانی تدابیر سے۔ایک علامت جو اپنے اندر کئی نشانات رکھتی ہے یہ بتائی گئی تھی کہ اس جنگ میں زار کا حال بہت ہی خراب ہوگا۔جس وقت یہ پیشگوئی کی گئی اُس وقت کے حالات اس کے الفاظ کے پورا ہونے کے بالکل مخالف تھے مگر پیشگوئی پوری ہوئی اور ہر ایک کے لیے حیرت کا موجب بنی۔اس پیشگوئی میں درحقیقت کئی پیشگوئیاں ہیں۔اس میں بتایا گیا ہے کہ اس آفتِ عظمیٰ تک زار کوکوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔جب یہ جنگ ہوگی ، اس وقت اُس کو صدمہ پہنچے گا لیکن صدمہ اس قسم کا نہیں ہوگا کہ وہ مارا جائے۔کیونکہ جو شخص مارا جائے اس کی نسبت یہ نہیں کہا جاتا کہ اس کا حال زار ہے۔پس الفاظ الہام بتاتے ہیں کہ اس وقت اس کو موت نہیں آئے گی بلکہ وہ نہایت تکلیف دہ عذابوں میں مبتلاء ہوگا اور پھر یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس آفت کے ساتھ ہی زاروں کا خاتمہ ہو جائے گا۔کیونکہ اس وقت کا مورد کسی خاص شخص کو نہیں بلکہ زار کو بحیثیت عہدہ بتایا گیا ہے۔اب دیکھئے یہ علامت کس شان کے ساتھ پوری ہوئی۔اس جنگ سے پہلے زار کے خلاف بہت سی منصوبہ بازیاں ہوئیں مگر وہ بالکل محفوظ رہا۔اس کے بعد یہ جنگ ہوئی اور اللہ تعالیٰ کا بتایا ہوا وقت آ گیا تو اس طرح اچانک وہ پکڑا گیا کہ سب لوگ حیران ہیں۔جیسا کہ حالات سے معلوم ہوتا ہے جس وقت روس میں فساد پھوٹا ہے اُس وقت زار روس سرحد پر فوجوں کے معائنے کے لیے گیا ہوا تھا اور جب وہ دارالخلافہ سے چلا ہے اس وقت کوئی ایسا فساد نہ تھا۔اس کے بعد گورنر کی بعض غلطیوں سے جوش پیدا ہوا، لیکن حکومتوں میں اس قسم کے جوش تو پیدا ہوہی جاتے ہیں اور اس قدر