دعوت الامیر

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 272 of 397

دعوت الامیر — Page 272

۲۷۲ دعوة الامير پہلی پیشگوئی صاحبزادہ عبداللطیف شهید و مولوی عبدالرحمن صاحب شہید کی شہادت اور واقعات مابعد کے متعلق اے بادشاہ ! اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی حفظ وامان میں رکھے اور ان غلطیوں کے بدنتائج سے محفوظ رکھے جن کے ارتکاب میں آپ کا کوئی دخل نہ تھا۔آج سے چالیس سال پہلے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام میں بتایا گیا تھا کہ شَاتَانِ تَذْبَحَانِ وَكُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ ( تذکر صفحه ۸ ایڈیشن چہارم) یعنی دو بکرے ذبح کئے جاویں گے اور ہر ایک جو اس زمین پر بستا ہے فنا ہو جائے گا۔علم التعبیر کے مطابق شاہ کی دو تعبیر میں ہو سکتی ہیں، ایک تو عورتیں اور دوسرے نہایت مطیع اور فرمانبردار رعایا، چونکہ عورتوں کے معنوں کے ساتھ اگلے فقرے کا کوئی تعلق نہیں معلوم ہوتا کیونکہ عورتوں کا ذبح ہونے سے کم ہی تعلق ہوتا ہے۔زیادہ تر جان دینے والے مرد ہی ہوتے ہیں اس لئے زیادہ تر قرین قیاس یہی معنے ہو سکتے ہیں کہ دو آدمی جو اپنے بادشاہ کے نہایت فرمانبردار اور مطیع ہوں گے باوجود اس کے کہ انہوں نے کوئی جرم اپنے بادشاہ کا نہ کیا ہوگا اور اسکا کوئی قانون نہ توڑا ہوگا اور سزائے قتل کے مستحق نہ ہو نگے قتل کئے جاویں گے اور اس کے بعد ملک پر ایک عام تباہی آوے گی اور ہلاکت اس میں ڈیرے ڈالے گی۔اس پیشگوئی میں گوملک وغیرہ کا کچھ نشان نہیں دیا گیا تھا مگر اس کی عبارت سے یہ ضرور معلوم ہوتا تھا کہ اول تو یہ واقعہ انگریزی علاقہ میں نہیں ہوگا بلکہ کسی ایسے ملک میں ہوگا