دعوت الامیر

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 271 of 397

دعوت الامیر — Page 271

(ri) دعوة الامير سے ثابت ہو جائے۔میں ان اخبار غیبیہ میں سے بارہ بطور مثال کے پیش کرتا ہوں۔یہ پیشگوئیاں جو آپ نے کیں بیسیوں اقسام کی تھیں بعض سیاسی امور کے متعلق تھیں، بعض اجتماعی امور کے متعلق تھیں، بعض تغیرات جو کے متعلق تھیں، بعض مذہبی امور کے متعلق تھیں، بعض دماغی قابلیتوں کے متعلق تھیں ، بعض نسلی ترقی یا قطع نسل کے متعلق تھیں ، بعض تغییرات زمینی کے متعلق تھیں، بعض تعلقات ڈول کے متعلق تھیں، بعض تعلقات رعا یا وحکام کے متعلق تھیں، بعض اپنی ترقیات کے متعلق تھیں، بعض دشمنوں کی ہلاکت کے متعلق تھیں ، بعض آئندہ حالات دنیا کے متعلق تھیں۔غرض مختلف انواع واقسام کے امور کے متعلق تھیں کہ ان کی اقسام ہی ایک لمبی فہرست میں بیان کی جاسکتی ہیں۔اب میں ذیل میں بارہ پیشگوئیاں جو آپ کی پوری ہو چکی ہیں بیان کرتا ہوں اور سب سے پہلے اس پیشگوئی کا ذکر کرتا ہوں جو افغانستان ہی کے ساتھ تعلق رکھتی ہے۔0000000