دعوت الامیر

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 66 of 397

دعوت الامیر — Page 66

دعوة الامير حضرت مرزا غلام احمد علیہ الصلوۃ والسلام کا دعویٰ حضرت مرزا غلام احمد علیہ الصلوۃ و السلام کا دعویٰ تھا کہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے خلق اللہ کی ہدایت اور رہنمائی کے لئے مبعوث فرمایا ہے اور یہ کہ آپ وہی مسیح ہیں جن کا ذکر احادیث میں آتا ہے اور وہی مہدی ہیں جن کا وعدہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے دیا گیا ہے اور آپ ان تمام پیشگوئیوں کے پورا کرنے والے ہیں جو مختلف مذاہب کی کتب میں ایک مصلح کی نسبت جو آخری زمانے میں ظاہر ہو گا مذکور ہیں اور یہ کہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے اسلام کی نصرت اور تائید کے لئے بھیجا ہے اور قرآن کریم کا فہم آپ کو عنایت کیا ہے اور اس کےمعارف اور حقائق آپ پر کھولے ہیں اور تقویٰ کی باریک راہوں پر آپ کو آگاہ کیا ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اور عظمت کے اظہار کا کام آپ کے سپر دکیا ہے اور اسلام کو دیگر ادیان پر غالب کرنے کی خدمت آپ کو سونپی ہے اور آپ کو اس لئے دُنیا میں بھیجا ہے تا کہ دنیا کو بتائے کہ وہ اسلام اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت رکھتا ہے اور لوگوں کا ان سے دُور رہنا اور غافل رہنا اسے پسند نہیں۔اسی طرح آپ کا یہ دعویٰ تھا کہ چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تمام دنیا کی طرف مبعوث ہوئے تھے اور اللہ تعالیٰ کا منشاء تھا کہ ساری دنیا کو آپ کے ہاتھ پر جمع کرے اس لئے اللہ تعالیٰ نے تمام ادیان کے گزشتہ بزرگوں کی زبان سے آخری زمانے میں اسی مذہب کے ایک گزشتہ نبی کی دوبارہ بعثت کی پیشگوئی کر دی تھی تا کہ قومی منافرت خاتم النبيين علیہ السلام پر ایمان لانے میں روک نہ ہو۔ان پیشگوئیوں میں درحقیقت رسول کریم