دعوت الامیر — Page 65
(10) دعوة الامير ہو اور وہ لَيْسَ الْبِرُّ بِاَنْ تَأْتُوا الْبَيَوْتَ مِنْ ظُهُورِهَا وَلَكِنَّ الْبِرَّ مَنِ اتَّقَى وَأَتُوا الْبَيَوْتَ مِنْ أَبْوَابِهَا وَاتَّقُوا اللهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ (البقرة :190) کے ارشاد پر عمل کر کے ترقی کے صحیح اصول کو سمجھیں اور ان پر عمل پیرا ہوں۔اے بادشاہ افغانسان ! جس طرح آپ کے نام میں امان کی طرف اشارہ ہے اسی طرح خدا کرے کہ آپ کے ذریعہ سے ملک افغانستان اور سرحدوں پر امن قائم ہو۔میں نے اصولی طور پر آپ کو جماعت احمدیہ کے عقائد اور ان پر جو اعتراض کئے جاتے ہیں اور ان کے جو جواب ہیں، بتا دیئے ہیں اور اب میں چاہتا ہوں کہ مختصر آبانی سلسلہ احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب کے دعوے اور اس کے دلائل کے متعلق بھی کچھ بیان کروں۔تا اللہ تعالیٰ کے سامنے سرخرو ٹھہروں کہ میں نے اس کا پیغام آپ کو پہنچا دیا تھا اور آپ اللہ تعالیٰ کے منشاء پر اطلاع پاکر اس کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کریں اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث ہوں اور اس کی محبت کو جذب کریں۔