دعوت الامیر — Page 295
چاروں باتوں سے اس کو حصہ وافر ملا تھا۔۲۹۵ دعوة الامير اس اشتہار کے شائع ہونے پر لوگوں نے اس سے سوال کیا کہ وہ کیوں آپ کے اشتہارات کا جواب نہیں دیتا تو اس نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ ” تم فلاں فلاں بات کا جواب کیوں نہیں دیتے۔جواب ! کیا تم خیال کرتے ہو کہ میں ان کیڑوں مکوڑوں کا جواب دوں گا ، اگر میں اپنا پاؤں ان پر رکھوں تو ایک دم میں ان کو کچل سکتا ہوں مگر میں ان کو موقع دیتا ہوں کہ میرے سامنے سے دور چلے جائیں اور کچھ دن اور زندہ رہ لیں“۔انسان بعض دفعہ کیسی نادانی کر لیتا ہے۔ڈوئی نے مقابلے سے انکار کرتے ہوئے مقابلہ کر لیا۔اُس نے غور نہ کیا کہ حضرت اقدس نے صاف لکھ دیا تھا کہ اگر یہ اشارتا بھی میرے مقابل پر آئے گا تو دُکھ کے ساتھ میری زندگی میں ہلاک ہو گا اُس نے آپ کو کیڑا قرار دیگر یہ کہہ کر اگر میں اس پر اپنا پاؤں رکھ دوں تو کچل دوں اپنے آپ کو آپ کے مقابلے پر کھڑا کر دیا اور خدا کے عذاب کو اپنے اوپر نازل کرالیا۔مگر اس کی سرکشی اور تکبر یہیں پر ختم نہ ہوا اس نے کچھ دن بعد آپ کا ذکر کرتے ہوئے آپ کی نسبت یہ الفاظ استعمال کئے۔” بیوقوف محمدی مسیح اور یہ بھی لکھا کہ اگر میں خدا کی زمین پر خدا کا پیغمبر نہیں تو پھر کوئی بھی نہیں۔اور دسمبر ۱۹۰۳ء کوتو گھلا گھلا مقابلے پر آکھڑا ہوا اور اعلان کیا کہ ایک فرشتے نے مجھ سے کہا ہے کہ تو اپنے دشمنوں پر غالب آئے گا گویا حضرت اقدس کی پیشگوئی کے مقابلے میں آپ کی ہلاکت کی پیشگوئی شائع کر دی۔یہ اس کا مقابلہ جو پہلے اشار تا شروع ہوا اور آہستہ آہستہ صراحت کی طرف آتا گیا جلد پھل لے آیا اور اس آخری حملے کے بعد چونکہ وہ مقابل پر آ گیا تھا، حضرت اقدس مسیح انے ڈوئی کا اخبار