دعوت الامیر

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 1 of 397

دعوت الامیر — Page 1

اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نَصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّ اصِرُ دعوة الامير از طرف عبداللہ الضعیف میرزا بشیر الدین محموداحمد خلیفہ المسح وامام جماعت احمدیہ بطرف اعلیٰ حضرت امیر امان اللہ خان بہادر بادشاہ افغانستان وممالک محروسه السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ جناب من! یہ چند اوراق جو جناب کی خدمت میں جناب کے علو مرتبت کے خیال سے اور افادہ عام کی نیت سے طبع کرا کر ارسال ہیں میں امید کرتا ہوں کہ جناب باوجود کم فرصتی کے ان کے مطالعہ کی تکلیف گوارا فرمائیں گے اور مجھے ممنونِ احسان بنائیں گے اور اللہ تعالیٰ کے حضور میں سرخروئی حاصل فرمائیں گے۔اس مکتوب کے لکھنے کی دو غرضیں ہیں (۱) یہ کہ آپ تک میں اس آواز کو پہنچا دوں جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے دنیا کو مرکز محمد یت پر جمع کرنے کے لئے بلند ہوئی ہے اور (۲) یہ کہ جناب کے زیر سایہ جماعت احمدیہ کے کچھ افراد ر ہتے ہیں ان کے عقائد اور حالات سے جناب کو مطلع کروں تا کہ اگر اُن کے متعلق کوئی امر جناب کی خدمت میں پیش ہو تو جناب اپنے ذاتی علم سے اس میں فیصلہ کرنے کے قابل ہوں۔