دعوت الامیر

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xi of 397

دعوت الامیر — Page xi

ز کہ اسلام کا مستقبل تیر و تار نہیں بلکہ نہایت روشن اور شاندار ہے اور یہ اطمینان ہو جانے پر کہ اسلام کا یہ عروج حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خدام ہی کے ذریعے ہوگا آپ شرف بیعت حاصل کر کے سلسلہ عالیہ احمدیہ میں داخل ہو گئے اور روز بیعت سے لیکر یوم وفات تک اس کی ہرندا پر جوشِ دل اور بشاشت رُوح سے لبیک کہتے رہے۔فجزاه الله تعالى أحسن الجزاء غرض یہ کتاب دلائل صداقت مسیح موعود اور رڈ اوہام معاندین میں ایک نہایت جامع اور مؤثر کتاب ہے۔ذی مقدرت احباب کا فرض ہے کہ وہ بکثرت اس کی اشاعت فرمائیں اور اپنے ان عزیزوں اور دوستوں کو جو بوجہ ناواقفیت ابھی تک سلسلہ عالیہ احمدیہ سے علیحدہ ہیں بطور تحفہ یا برائے چندے بغرض مطالعہ دیں۔تا وہ بھی ان انعامات الہیہ کے مستحق بنیں جو سلسلہ میں داخل ہونے والوں کے ساتھ خاص ہیں۔خاکسار جلال الدین شمس