دعوت الی اللہ

by Other Authors

Page 4 of 27

دعوت الی اللہ — Page 4

y ہونے کے نتیجہ میں ایک انسان قرب الہی اور عرفان الہی کا مورد بن جاتا ہے۔ایک اعتبار سے یہ تحفظ ہے تو دوسرے اعتبار سے توسیع۔اس کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ حق وصداقت کی آوانہ کو عام کیا جائے۔اور فساد کو دور کیا جائے۔گویا دعوت الی اللہ کسی فرد کے لئے زندگی کی علامت ہے۔دعوت الی اللہ کے بغیر انفرادی شخص کا برقرار رہنا نا ممکن ہے۔قرآن کو بعد میں دعوت الی اللہ کے سلسلہ میں دو قسم کے ارشادات ہیں۔ایک وہ جن میں دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی گئی ہے اور دوسر ہے وہ جن میں دعوت الی اللہ کے طریق کار اور ترتیب کار اور بنیادی اصولوں کو بیان کیا گیا ہے۔قرآن کریم میں دعوت الی اللہ کے لئے فرض ، تبشیر، اندار اور تذکیر وغیرہ کے الفاظ بھی استعمال ہوئے ہیں۔دعوت الی اللہ کی اہمیت وفضیلت اللہ تعالٰی قرآن مجید میں دعوت الی اللہ کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرماتا ہے :- وَ مَنْ أَحْسَنُ قَوْلاً مِّمَّن دَعَى إِلَى اللهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ اِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِيْن۔رحم سجده : ۳۴) ترجمہ :۔اور اس سے زیادہ اچھی بات کس کی ہوگی جو کہ اللہ کی طرف لوگوں کو ہلاتا ہے اور اپنے ایمان کے مطابق عمل کرتا ہے اور کہتا ہے کہ میں تو فرمانبرداروں میں سے ہوں۔