دعوت الی اللہ — Page 5
اسی طرح ایک دوسری جگہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی غرض ہی دعوت الی اللہ قرار دی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو حکم دیتے ہوئے فرماتا ہے :۔يَايُّهَا الرَّسُولُ بَلِغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ وَإِن لَّمْ تَفْعَلُ فَمَا بَلَغْتَ رِسَالَتَهُ وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ - دالمائده : ۶۸) ترجمہ :۔اسے رسول ! تیرے رب کی طرف سے جو کلام بھی تجھ پر اتارا گیا ہے اُسے لوگوں تک پہنچا۔اور اگر تو نے ایسا نہ کیا تو گویا تو نے اُس کا پیغام بالکل نہیں پہنچایا۔اور اللہ تجھے لوگوں کے حملوں سے محفوظ رکھے گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عملی زندگی اور آپ کے ارشادات اور فرمودات سے دعوت الی اللہ اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی بہت زیادہ اہمیت اور فضیلت نظر آتی ہے۔ایک موقعہ پر آپ نے حضرت علی ضو کو مخاطب کر کے فرمایا :- فَوَ اللهِ لَان يَهْدِى اللَّهُ بِكَ رَجُلًا وَاحِدًا خَيْرًا لَكَ مِنْ اَنْ تَكُونَ لَكَ حُمُرُ النَّعَمِ۔د بخاری کتاب المغازی) ترجمہ:۔آنحضرت نے فرمایا۔اسے علی نوہ تمہاری کوشش سے ایک آدمی کا بھی دین حق کو قبول کر لینا سو سُرخ اونٹوں سے بہتر ہے۔حضرت ابو سعید خدری رسول کریم سے روایت کرتے ہیں۔کہ ست " تم میں سے جو کوئی برائی دیکھے تو اُسے ہاتھ سے درسہ کمہ د ہے۔اور اگر اس کی استطاعت نہ ہو تو اپنی زبان