دعوت الی اللہ — Page 3
3 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم دعوت الی اللہ دعوت الی اللہ ایک مقدس فریضہ ہے جس کا مقصد حق و صداقت کو پھیلانا اور لوگوں کو اس کا قائل کرتا ہے۔دعوت الی اللہ کے لغوی معنی خدا تعالیٰ کی طرف بلانا اور اصطلاحا اس کے معنیٰ یہ ہیں کہ کسی اچھائی اور خوبی اور بالخصوص دینی امور کو دوسر سے افراد تک پہنچانا۔اور انہیں قبول کرنے کی دعوت دینا۔دعوت الی اللہ ایک ایسا عمل ہے جس میں کسی نصب العین کی طرف اخلاص سے بلایا جاتا ہے۔اس نصب العین سے اختلاف و انحرات کے نقصانات و خطرات سے ڈرایا جاتا ہے۔اور غفلت و نسیان کے پردوں کو چاک کر کے اصل نصب العین کو یاد دلانے کے لئے نصیحت کی جاتی ہے۔یہ ایمان لانے والوں کے دلوں میں سچائی کا وہ جوش ہوتا ہے جو چکن سے نہیں بیٹھنے دیتا۔اور اُن کو اس وقت تک اطمینان نہیں ہوتا جب تک وہ اپنا پیغام ہر فرد بشتر تک نہ پہنچا دیں۔اور تمام بنی نوع انسان اُس حقیقت کو تسلیم نہ کریں جسے وہ برحتی یقین کرتے ہیں۔دعوت الی اللہ کے دور دوائرہ ہیں۔ایک دائر سے میں یہ کسی قوم کے افراد کو اندرونی بگاڑ سے بچانے کا ذریعہ ہے اور دوسر سے دائرے میں عام انسانوں کو کسی خاص نظریے اور نظام کا قائل کرنا ہے جس کے ساتھ منسلک