دورۂ قادیان 1991ء — Page 87
87 بعد آپ جلسہ گاہ میں سے گزر کر ، جلسہ گاہ کو آنے والی گلی میں سے ہوتے ہوئے نئے تعمیر ہونے والے گیسٹ ہاؤس کی طرف تشریف لے گئے۔گیسٹ ہاؤس کے باہر بعض افراد نے آپ سے مصافحہ کا شرف حاصل کیا۔یہاں سے حضرت ڈپٹی شریف احمد صاحب کی کوٹھی کی جانب گئے جہاں پر ان دنوں جلسہ سالانہ کے مہمان ٹھہرے ہوئے تھے۔آپ نے مہمانوں کے بارہ میں دریافت فرمایا کہ کس جماعت کے کتنے مہمان وہاں ٹھہرے ہیں؟ یہاں آپ حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ کی کوٹھی ” النصرت میں بھی گئے۔پھر دار اسیح کی طرف واپس تشریف لاتے ہوئے آپ نے راستہ میں کھڑے ہوئے امریکہ سے آئے ہوئے دو افراد کو مصافحہ کا شرف بخشا۔مختلف سکھ گھرانے روزانہ صبح سویرے اپنے بچوں سمیت گھروں کے سامنے انتظار کرتے تھے کہ کب حضور یہاں سے گزریں اور کب وہ آپ کا دیدار کر سکیں اور سلام کریں۔چنانچہ ایک سکھ گھرانہ جس کا ایک چھوٹا بچہ پرم ویر سنگھ جو پہلے بھی حضور اقدس کی شفقت و پیار حاصل کر چکا تھا۔اُس کی خواہش پر وہ آج بھی اسے لیکر آگے بڑھے اور آپ کی خدمت میں مصافحہ کیلئے حاضر ہوئے اور اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔آپ نے کمال شفقت کے ساتھ اس بچہ کو پیار کیا۔جس پر بچہ کے والدین کی خوشی کا اظہار قابل دید تھا۔وہ اس خوش بختی پر پھولے نہ سماتے تھے۔حضور اقدس احمد یہ چوک سے ہوتے ہوئے ساڑھے سات بجے واپس دارا صیح تشریف لائے اور اپنے مسکن یعنی اپنی والدہ حضرت اتم طاہر رضی اللہ عنہا کے مکان کی ڈیوڑھی میں سے ہوتے ہوئے اندر تشریف لے گئے۔ساڑھے نو بجے سے لیکر پونے دو بجے تک آپ نے جموں و کشمیر، صوبہ سرحد، صوبہ سندھ ، پنجاب پاکستان اور آزاد کشمیر کے احباب و خواتین سے حسب پروگرام مسجد اقصیٰ اور مسجد مبارک میں ملاقات فرمائی۔ڈیڑھ بجے حضور کی اقتداء میں نماز ظہر و عصر ادا کی گئیں۔چار بجے شام سے لیکر پونے چھ بجے شام تک اڑیسہ، بہار، دہلی، یوپی، راجستھان، مہاراشٹر کے مردوں اور راجستھان، مہاراشٹر، گجرات اور مدھیہ پر دیش کی خواتین نے پیارے آقا سے ملاقات کا فیض پایا۔چھ بجے نماز مغرب وعشاء کی ادائیگی کے بعد حضور مسجد اقصیٰ میں رونق افروز ہوئے اور مجلس عرفان منعقد ہوئی۔رات ساڑھے آٹھ بجے تا