دورۂ قادیان 1991ء

by Other Authors

Page 98 of 294

دورۂ قادیان 1991ء — Page 98

98 ۲۸ / دسمبر ۱۹۹۱ء بروز ہفتہ۔قادیان حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ نے نماز فجر مسجد اقصیٰ میں پڑھائی۔نماز کے بعد آپ واپس گھر تشریف لے گئے۔پھر سات ہے آپ حسب معمول بہشتی مقبرہ گئے۔یہاں سے جلسہ گاہ کے بائیں جانب سے گزر کر ڈا کٹر بشیر احمد صاحب درویش کے گھر کے سامنے سے ہوتے ہوئے احمد یہ چوک کی طرف گئے اور وہاں سے دار اسی واپس تشریف لے آئے۔تقریباً دس بجے آپ دفتری امور کی سر انجام دہی کے لئے دفتر میں تشریف لائے نیز بعض انفرادی ملاقاتیں کیں۔ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک حضور سے پریس کے نمائندے ملنے کیلئے آئے اور انہوں نے آپ کا انٹرویو لیا۔ڈیڑھ بجے درج ذیل چار معززین نے آپ سے ملاقات کا شرف پایا۔۱۔مسٹر آر ایل بھائیہ صاحب ممبر پارلیمنٹ و جنرل سیکرٹری آل انڈیا کانگرس کمیٹی ۲۔اشونی سیکھڑی صاحب ایم ایل اے بٹالہ۔پنڈت رام رتن شر ما صاحب ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ جنتا دل ۴۔منوہر لال شر ما صاحب سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ کانگرس کمیٹی حال پر نسپل کلاس والا خالصہ ہائرسیکنڈری سکول۔سیدنا حضرت خلیفہ امسیح الرابع تقریباً دو بجے تاریخی جلسہ سالانہ قادیان کے آخری روز اختتامی اجلاس میں خطاب فرمانے کیلئے دار اسیح سے پیدل جلسہ گاہ تشریف لائے۔سب سے پہلے ظہر و عصر کی نمازیں آپ کی اقتداء میں ادا کی گئیں۔نماز ظہر وعصر کے بعد ? مکرم حسن ابراہیم صاحب آف مدراس کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔مکرم حسن ابراہیم صاحب جو جلسہ سالانہ یں شرکت کیلئے تشریف لائے ہوئے تھے اور بقضائے الہی اچانک حرکت قلب بند ہو جانے کی