دورۂ قادیان 1991ء

by Other Authors

Page 99 of 294

دورۂ قادیان 1991ء — Page 99

99 وجہ سے قادیان میں وفات پاگئے۔ان کی نماز جنازہ حاضر کے ساتھ حضور نے حسب ذیل افراد کی نماز جنازہ غائب بھی پڑھائی۔۱۔مکرم ملک محمد دین صاحب مرحوم اسیر راه مولی ساہیوال ۲۔مکرم سیٹھ معین الدین صاحب امیر جماعت احمدیہ حیدر آباد انڈیا۳ مکرم عبد اللطیف صاحب ستکوہی لاہور۴۔مکرم ملک مشتاق احمد صاحب ایران ۵- مکرم منشی قمر الدین صاحب انچو می ضلع میرٹھ ۶۔مکرم غلام محمد خادم صاحب ربوہے۔مکرم چوہدری عبدالواحد صاحب نائب ناظر اصلاح وارشادر بوه ۸- محترمه خورشید سلمی صاحبہ اہلیہ محترم مولوی رشید احمد چغتائی صاحب ربوہ 9 محترمہ والدہ صاحبہ محمد عمر قمر صاحب ڈپلومہ انجینئر حال قادیان ۰۱ محترمہ امۃ العزیز صاحبہ (پھوپھی کیپٹن سجاد حسین صاحب ) حیدر آبا د دکن ۱۱۔محترمہ ریاض بیگم صاحبہ والدہ ناصر احمد صاحب کارکن وکالت مال ثانی ربوہ۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد حضور انور ٹھیک تین بجے کرسی صدارت پر رونق افروز ہوئے تو جلسہ گاہ نعرہ تکبیر اللہ اکبر، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ، اسلام زندہ باد، احمدیت زنده باد، قادیان دارالامان زنده باد درویشان قادیان زنده باد، اسیران راه مولی زنده باد، شہیدان احمدیت زندہ باد اور غلام احمد کی جے کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔اختتامی اجلاس کی کاروائی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جو قاری نواب احمد صاحب آف قادیان نے کی۔تلاوت کے بعد آیات کا اردو ترجمہ مولوی سلطان احمد ظفر صاحب نے پڑھ کر سنایا۔اس کے بعد مکرم ظفر احمد صاحب آف کلکتہ نے سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے عارفانہ شیریں کلام بعنوان ” مناجات اور تبلیغ حق‘ میں سے حسب ذیل اشعار خوش الحانی سے پڑھ کر سنائے۔