دورۂ قادیان 1991ء

by Other Authors

Page 247 of 294

دورۂ قادیان 1991ء — Page 247

247 تک رہی۔اس میں کھانے کے علاوہ چائے بھی مہمانوں کی خدمت میں پیش کی جاتی رہی۔کھانے کی پکوائی یہ شعبہ مکرم منور قیصر صاحب کی نگرانی میں کام کرتا رہا۔مکرم انیس مجید صاحب قائد مجلس سلطان پورہ ، مکرم لیاقت علی صاحب بھی ان کی معاونت کرتے رہے۔کھانے کی پکوائی کڑک ہاؤس میں ہوتی رہی۔جبکہ ٹرک کے ذریعہ اس کی ترسیل دارالذکر میں ہوتی تھی۔اس شعبہ میں ۵ تا۶ خدام ہر وقت ڈیوٹی پر موجودر ہے۔استقبال ریلوے اسٹیشن اس شعبہ کے ذمہ تمام مہمانوں کو بغیر کسی تکلیف کے اور سامان کو بھی بحفاظت ٹرین میں سوار کروانے کا انتظام تھا۔اس میں مختلف مجالس مثلاً بھاٹی گیٹ۔دھلی گیٹ اور شاہدرہ وغیرہ کے خدام ڈیوٹی دیتے رہے۔جن کی تعداد ۱۴۰ تا ۱۵۰ تھی۔تقسیم چائے ریلوے اسٹیشن ریلوے اسٹیشن پر بھی سخت سردی کی وجہ سے چائے کا انتظام کیا گیا تھا۔یہ انتظام ٹرین کی روانگی تک جاری رہتا۔اس کی نگرانی مکرم حکیم شفیق احمد صاحب اور کریم احمد صاحب کرتے رہے۔اسی طرح اس شعبہ میں ۱۵ سے ۲۰ خدام ڈیوٹی ادا کرتے رہے۔طبی امداد جلسہ کے دوران تمام دن دارالذکر اور ریلوے اسٹیشن پر ابتدائی طبی امداد کا با قاعدہ انتظام کیا گیا تھا۔اس کی نگرانی مکرم ڈاکٹر عبدالوحید صاحب کرتے رہے۔پرائیویٹ رہائش وٹرانسپورٹ مہمانوں کی تعداد کے پیش نظر دارالذکر ، ماڈل ٹاؤن، کڑک ہاؤس ، بیت التوحید کے علاوہ لوگوں سے ذاتی مکانات اور رہائش اور اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کا انتظام کیا گیا تھا۔اس سلسلہ میں احباب جماعت کی خدمت میں ایک جائزہ فارم تقسیم کر کے واپس لیا جا تا تھا۔جس میں وہ مہمانوں کو دارالذکر سے لے جا کر گھروں میں رہائش مہیا کرنے کے علاوہ صبح اُن کو ناشتہ کے بعد ریلوے اسٹیشن پہنچانے کی خدمت کیلئے خود کو پیش کرنے کا اقرار کرتے تھے۔چنانچہ وہ شام کے وقت