دورۂ قادیان 1991ء

by Other Authors

Page 246 of 294

دورۂ قادیان 1991ء — Page 246

246 ۲۲ دسمبر :۔۲۳/ دسمبر :۔۲۴ / دسمبر:- استقبال دارالذکرور ہائش کراچی ،سندھ، کوہاٹ ، بلوچستان، راجن پور مظفر گڑھ، میانوالی ،لودھراں، بہاولپور، لیہ، بہاول نگر، مردان، رحیم یارخان جہلم، ملتان، قصور، وہاڑی، سیالکوٹ، گجرات، راولپنڈی، اسلام آباد آزاد کشمیر، شیخوپورہ ، نارووال اس شعبہ کے تحت دارالذکر میں ایک کاؤنٹر کھولا گیا تھا۔جس میں تمام مہمانوں کا با قاعدہ اندراج کیا جاتا تھا اور دارالذکر میں قیام کے علاوہ ماڈل ٹاؤن اور کڑک ہاؤس میں بھی رہائش کا انتظام کیا گیا تھا۔چنانچہ دارالذکر میں گنجائش نہ ہونے کی بناپر بقیہ مہمان کڑک ہاؤس اور ماڈل ٹاؤن میں پہنچا دئیے جاتے تھے۔مہمانوں کی کثرت کے باعث ان تینوں قیام گاہوں میں جگہ کم پڑ جانے کی وجہ سے بہت سے مہمان لاہور جماعت کے بہت سے گھروں میں بھجوائے گئے جن کو احباب جماعت خود اپنی سواری پر لے کر جاتے اور دوبارہ قادیان روانگی کے لئے خود ہی ریلوے اسٹیشن چھوڑ جاتے۔جن کے پاس اپنی سواری نہیں تھی ، انہیں باقاعدہ ٹرانسپورٹ مہیا کی جاتی تھی۔دارالذکر میں روزانه تقریباً ۴۰۰ تا ۵۰۰ مہمانوں کا انتظام کیا جاتا تھا۔جبکہ باقی سنٹر ز ماڈل ٹاؤن اور کڑک ہاؤس میں بھی انداز ا۱۵۰ تا ۲۰۰ مہمانوں کا انتظام کیا جاتا تھا۔حفاظت و وصولی سامان یہ شعبہ سامان کی بحفاظت وصولی اور تقسیم کا کام انجام دیتا رہا۔اس طرح شاہدرہ ٹاؤن اور فیکٹری ایریا کے خدام ڈیوٹی انجام دیتے رہے۔سامان پر با قاعدہ سلپ جاری کر کے لگا دی جاتی۔اور اسی ساپ کے ذریعہ واپسی عمل میں آتی۔طعام کمیٹی دارالذکر اس شعبہ کے ذمہ مہمانوں کو کھانا کھلانا اور پھر ساتھ جاتے وقت پیکٹ کی شکل میں کھانا تیار کر کے مہیا کرنا تھا۔اس شعبہ کے ماتحت بہت سارا کام ہوتا تھا۔جو کہ خدام نے بحسن و خوبی انجام دیا۔اس شعبہ میں دارالذکر کے خدام ڈیوٹی ادا کرتے رہے۔جن کی تعداد مختلف اوقات میں ۳۳