دورۂ قادیان 1991ء — Page 134
134 بعد ازاں بعض اور ملنے والوں نے بھی آپ سے شرف ملاقات حاصل کیا۔نماز مغرب وعشاء شام ۶:۲۰ پر ادا کی گئیں۔نمازوں کی ادائیگی کے بعد حضور مسجد میں تشریف فرما ر ہے اور مجلس علم و عرفان منعقد ہوئی جو تقریباً پون گھنٹہ جاری رہی۔۷ جنوری ۱۹۹۲ء بروز منگل۔دہلی نماز فجر کے بعد حضور اپنی قیامگاہ میں تشریف لے گئے۔صبح ساڑھے دس بجے آپ نے مکرم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب ناظر اعلی قادیان، مکرم نصیر احمد قمر صاحب پرائیویٹ سیکرٹری ، مکرم آفتاب احمد خان صاحب امیر جماعت یوکے ، صاحبزادہ مرزا لقمان احمد صاحب اور خاکسار ( ہادی علی ایڈیشنل وکیل التبشیر ) کی میٹنگ بلائی اور بعض امور کے بارہ میں ہدایات فرما ئیں اور آئندہ دنوں میں پروگراموں کا جائزہ لیا۔گیارہ بجے ، انڈیا میں انگریزی کے سب سے زیادہ شائع ہونے والے اخبار ”انڈین ایکسپریس (Indian Express) جو سارے انڈیا میں بیک وقت دس مقامات سے شائع ہوتا ہے، کے نمائندہ Mr Sushal Kutty نے حضورانور کا انٹرویو لیا جو تقریباً نصف گھنٹہ جاری رہا۔نماز ظہر وعصر ڈیڑھ بجے دوپہر ادا کی گئیں۔تین بجے ہندوستان کے ایک بہت مشہور جرنلسٹ سردار خشونت سنگھ صاحب سابق ایڈیٹر Ilustrated Weekly of India حضور انور سے ملاقات کے لئے مشن ہاؤس دہلی تشریف لائے۔بعد ازاں ۴:۳۰ پر یہاں کے ایک بہت بڑے کالم نویس اندر ملہوتر اصاحب مع اہلیہ اور ایک اور خاتون جرنلسٹ Uma Vasud Eva بھی آپ سے ملنے کیلئے مشن ہاؤس تشریف لائے۔نماز مغرب وعشاء 4 بجے ادا کی گئیں نمازوں کے بعد حضور انور ہندوستان کے مشہور جرنلسٹ اور کالم نویس مکرم کلدیپ نیر صاحب جو کہ انگلستان میں انڈیا کے سابق ہائی کمشنر بھی رہے ہیں، کے گھر اُن کی دعوت پر تشریف لے گئے جہاں آپ تقریباً پون گھنٹہ تشریف فرما ر ہے۔وہاں سے