دورۂ قادیان 1991ء

by Other Authors

Page 133 of 294

دورۂ قادیان 1991ء — Page 133

133 ۵/جنوری ۱۹۹۲ء بروز اتوار۔دہلی نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حضور انور اپنی قیامگاہ میں تشریف لے گئے۔صبح ۱۰ بجے سے ۱:۳۰ تک مختلف دفتری امور سرانجام دیئے۔نماز ظہر و عصر ۳۰: ابجے مسجد بیت الہادی دہلی میں ادا کی گئیں۔پچھلے پہر بھی آپ دفتری امور کی سرانجام دہی میں مصروف رہے نماز مغرب وعشاء کی ادا ئیگی کے بعد آپ مسجد میں ہی تشریف فرما ہوئے اور مجلس علم و عرفان کا انعقاد ہوا۔یہ مجلس تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔آپ نے احباب جماعت کے مختلف سوالوں کے جوابات کے علاوہ بعض احباب سے ان کا تعارف حاصل کیا اور بعض کو عند الطلب ہومیو پیتھک نسخے بھی دیئے۔مسجد میں کم و بیش ایک سو سے زائد افراد مقیم تھے جو ہندوستان اور بیرون ہندوستان اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہونے کے لئے یہاں ٹھہرے ہوئے تھے۔جو اپنے پیارے امام کے قرب و دیدار سے مستفیض ہوتے رہے۔۶ /جنوری ۱۹۹۲ء بروز سوموار۔دہلی نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حضور قیامگاہ میں تشریف لے گئے جو کہ مسجد کے ساتھ منسلک مشن ہاؤس ایوان الہدی میں ہے صبح ، ابجے محترمہ پر یما وشوانا تھ صاحبہ اسٹنٹ ایڈیٹر سنڈے ٹائمنر آف انڈیا نے مشن ہاؤس آکر آپ کا تفصیلی انٹرویو لیا جو کم و بیش ایک گھنٹہ پندرہ منٹ جاری رہا۔اسکے بعد آپ مسجد بیت الہادی کے سامنے سٹرک سے اُس پار آبادی سنگم وہاڑ میں ایک پلاٹ پر دعا کے لئے تشریف لے گئے جہاں جماعت کی طرف سے ہومیو پیتھک وایلو پیتھک ڈسپنسری قائم کی جانی مقصود تھی۔بعد دو پہر ۴ بجے راجہ گلاب سنگھ صاحب اپنے بیٹے کے ساتھ حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی سے ملنے کے لئے ایوان الہدی تشریف لائے۔راجہ صاحب آپ کے کالج کے زمانہ کے دوست تھے اور حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے ساتھ ان کے خاندان کے دیرینہ تعلقات تھے۔