دورۂ قادیان 1991ء

by Other Authors

Page 132 of 294

دورۂ قادیان 1991ء — Page 132

132 روز صبح سیر کے دوران حضور انور ان کے گھر تشریف لے گئے تھے اور اُن کی طرف سے پیش کردہ دودھ بھی نوش فرمایا تھا۔یہ بچہ حضور انور سے اس قدر مانوس ہو چکا تھا کہ اپنے والد کو مجبور کرتا تھا کہ وہ اسے آپ سے ملانے کے لئے لے جائے۔چنانچہ ۲۹؍ دسمبر کی شام کو جبکہ مسجد اقصیٰ میں مجلس شوری بھارت کا اجلاس جاری تھا کہ ماسٹر صاحب اس بچے کو لے کر دارا صیح تشریف لائے اور انتظار میں آپ کے گھر کے دروازے کے پاس کھڑے رہے کہ جب آپ مشاورت سے فارغ ہو کر تشریف لائیں تو یہ بچہ آپ کو دیکھ لے اور آپ سے پیار لے۔شورای کا اجلاس شام ۸ بجے تک جاری رہا اور ادھر یہ بچہ انتظار کرتا کرتا اپنے باپ کی گود میں سو گیا۔جب حضورا نور تشریف لائے تو یہ بچہ گہری نیند سو چکا تھا۔آپ نے اسے پیار کیا۔بچے کے والد نے خدمتِ اقدس میں بڑے ادب اور بڑی آرزو سے یہ درخواست کی کہ ۴ /جنوری کو اس بچے کی سالگرہ ہے حضور ضرور ان کے گھر تشریف لائیں۔آپ نے فرمایا کہ ہم سالگرہ منانے اور تقریب منعقد کرنے کے قائل نہیں ہیں البتہ سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لئے ضرور آئیں گے۔اس وعدہ کے مطابق آج آپ دہلی، امرتسر کیلئے روانہ ہونے سے قبل ان کے گھر تشریف لے گئے۔اس بچے کو پیار دیا اور تحفہ پیش کیا اور اس کے والدین کو لا مبارکباد دی۔بعد ازاں حضور انور واپس دار مسیح تشریف لائے اور جب حضرت بیگم صاحبہ اور حضور انور کے دیگر اہل خانہ اور افراد قافلہ کاروں میں سوار ہو گئے تو یہ قافلہ جس میں گیارہ کاروں کے علاوہ آگے اور پیچھے پولیس ایسکورٹ کی ایک ایک گاڑی بھی تھی ، روانہ ہوکر دو پہر ۱۲:۵۰ پر امرتسر پہنچ گیا۔امرتسر میں Circut House &P۔W۔D Rest House میں حضور انور مع قافلہ ٹھہرے۔وہیں نماز ظہر و عصر ادا کی گئیں اور دو پہر کا کھانا کھایا۔وہاں سے ۲ بجے روانہ ہوکر ۵ منٹ کے بعد آپ امرتسر ریلوے اسٹیشن پر تشریف لائے اور ۲:۱۵ پر شان پنجاب ٹرین کی امیر کنڈیشنڈ بوگی میں مع اہل خانہ دہلی کے لئے روانہ ہوئے۔یہ گاڑی ۳۰: ابجے شب دہلی اسٹیشن پر رکی۔جہاں سے حضورانو راہل قافلہ کاروں اور کوچ کے ذریعہ مسجد بیت الہادی دہلی میں پہنچے۔یہ سارا سفر بفضلہ تعالی بخیر وخوبی طے پایا۔الحمد للہ