دورۂ قادیان 1991ء

by Other Authors

Page 131 of 294

دورۂ قادیان 1991ء — Page 131

131 اس روز کی دیگر مصروفیات شام کے پانچ بجکر پینتیس منٹ پر جالندھر ٹی وی سے نصف گھنٹہ پر مشتمل جلسہ سالانہ کے متعلق ٹی وی رپورٹ نشر ہوئی۔اس میں حضور کی تقاریر کے چیدہ چیدہ حصے اور دیگر مقررین کی تقاریر کے بعض حصوں کے علاوہ جلسہ میں شرکت کرنے والے غیر ملکی نمائندگان کی تقاریر وانٹر ویو پر مشتمل عمدہ رنگ میں پروگرام شامل تھے۔حضور نے یہ ٹی وی رپورٹ خود بھی ٹی وی پر ملاحظہ فرمائی اور اسے پسند فرمایا۔سوا چھ بجے کیپٹن محمد حسین صاحب چیمہ آف لندن جوصدسالہ جلسہ سالانہ قادیان میں شرکت کیلئے تشریف لائے تھے اور بقضائے الہی دور و قبل قادیان میں وفات پاگئے تھے۔حضور نے ان کی نماز جنازہ دفتر محاسب کے سامنے گلشن احمد صحن میں تشریف لا کر پڑھائی۔نماز مغرب وعشاء کی ادائیگی کے لئے حضور ساڑھے چھ بجے مسجد اقصیٰ میں تشریف لائے اور دونوں نمازیں جمع کر کے پڑھائیں۔بعد ازاں مکرم مولا نا حکیم محمد دین صاحب نے مکر مہ امت الشافی صاحبہ بنت نذیر محمد صاحب پونچھی آف قادیان کے نکاح کا اعلان ہمراہ مولوی محمد نذیر صاحب مبشر مبلغ سلسلہ ابن مکرم محمد صادق صاحب پونچھی حضورانور کی موجودگی میں کیا اور دعا کرائی۔۴ / جنوری ۱۹۹۲ء بروز ہفتہ۔قادیان نماز فجر کے بعد حضور حسب معمول حضرت مسیح موعود علیہ السلام، حضرت علایه مسیح الاول خ اور دیگر مزاروں پر دعا کے لئے تشریف لے گئے۔بعد از دعا واپس دار مسیح تشریف لے آئے۔آج قادیان سے دہلی روانگی کا پروگرام تھا۔چنانچہ گیارہ بجے کے قریب حضور دفتر میں تشریف لائے اور حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب ناظر اعلیٰ صد را مجمن احمد یہ ربوہ اور دیگر احباب کو جو واپس ربوہ تشریف لے جارہے تھے الوداعی ملاقات اور معانقہ کا شرف بخشا۔دو انفرادی ملاقاتوں کے بعد آپ سول لائن کی طرف ماسٹر بھو پندرسنگھ صاحب عرف ماسٹر پی کے گھر تشریف لے گئے۔ماسٹر بھو پندرسنگھ صاحب جن کا بچہ پرم ویرسنگھ جسکی عمر تقریبا ۳ سال تھی ، کی خواہش پر ایک