چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت

by Other Authors

Page 48 of 203

چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت — Page 48

ant ہے اور یہی بات بادشاہ نے وزیر سے بھی کہہ دی کہ شاہ لی اللہ صاحب نے محض میرا دل خوش کرنے کے لیے کہہ دیا ہے کہ فتح ہماری ہوگی لیکن ابھی دو چار دن نہ گزرے تھے کہ شاہی فوجوں کو فتح ہوئی اور مرہٹوں کی فوجیں شکست کھا کر بھاگ گئیں۔یہ دیکھ کر بادشاه نهایت اخلاص اور احترام کے ساتھ شاہ ولی الله صاحب کے پاس گیا اور اُن سے کہنے لگا۔آپ کے سوا باقی س نے جھوٹ بولا ہے۔اُن کی خوا ہیں یا الہام خدا تعالے کی طرف سے نہ تھے بلکہ شیطانی تھے کیونکہ وہ پورے نہیں ہوئے۔شاہ ولی اللہ صاحب نے پیش کر کہا بادشاہ سلامت یہ بات نہیں وہ بھی بزرگ ہیں اور اُن کی خوا ہیں یا الہام شیطانی نہ تھے بلکہ زمانی تھے فرق صرف اتنا ہے کہ جب میں نے دعا کی تو الہام ہوا کہ فتح باہر والوں کی ہوگی مگر میں نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ خدایا اس باہر والوں کی فتح سے کچھ پتہ نہیں چلتا اس کے متعلق تصریح کی جائے کہ اس سے کیا مراد ہے تو اللہ تعالی نے مجھے بتایا کہ باہر والوں کی فتح سے مراد یہ ہے کہ حبیب شاہی فوجیں با ہر نکل کر دشمن کا مقابلہ کریں گی تو انہیں فتح نصیب ہوگی۔یہی الہام دوسروں کو بھی ہوا تھا کہ فتح باہر والوں کی ہوگی مگر انہوں نے ان الفاظ