چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت — Page 25
۲۵ طبع ثاني ، تأليف السيد السند شيخ سليمان الحسینی البلغنی المعروف بخوابد کلال - المتوفى ه ناشر مكتبة العرفان بيررت ) ترجمہ : اللہ تعالیٰ نے اس دین کو علی کے ذریعہ فتح سے ہمکنار کیا۔مگر شہادت علی منہ کے بعد دین فساد کا شکار ہو جائے گا اور سوائے مہدی کے کوئی اس کی اصلاح نہ کر سکے گا یا يُوشِكُ مَنْ عَاشَ مِنْكُمْ أَنْ يَلْقى عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ إمَامًا مَهْدِيا مسند احمدبن حنبل جلد اعلام بروایت ابوہریر) یعنی رائے مسلمانو!) تم میں سے جو زندہ ہوگا وہ عیسی بن مریم سے اس حال میں ملے گا کہ وہ امام مہدی ہوں گے۔یہاں یہ نکتہ یاد رکھنے کے لائق ہے کہ یہ کوئی منفرد مثال نہیں کی نصرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے مہدی موعود علیہ السلام کو عیے ابن مریم قرار دیا گیا ہو بلکہ حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے زمانہ کے ایک شامی بزرگ کو بھی جو حضرت سلمان فارسی کے اسلام لانے کا موجب بنے عیسی ابن مریم ہی کے نام سے موسوم فرمایا۔اکسین كُنتَ صَدَقْتَنِي يَا سَلْمَانُ لَقَدْ لَقِيْتَ عِيسَى ابْن مريم یعنی اسے سلمان ! اگر تم نے مجھ سے سچ کہا ہے توتم نے عیسی ابن مریم سے ملاقات کی ہے۔یہ روایت اس درجہ ثقہ ہے کہ اسلام کے