حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 51 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 51

51 صغری کے وقت اس کی وفات واقع ہوگی تو اس کے بعد جزا سزا کے عمل سے اسے کسی حد تک علم ہونا شروع ہو جائے گا۔“ مولوی صاحب کی پیش کردہ حدیث کے بعد اب اس مضمون پر کوئی اعتراض پیدا نہیں ہوسکتا۔جبکہ مولوی صاحب کا پیش کردہ مفہوم از روئے عربی قواعد درست نہیں ہوسکتا۔لہذا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے چیلنج کے بالمقابل یہ حدیث پیش نہیں کی جاسکتی۔توفی اور براہین احمدیہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے توفی کے چیلنج کے بالمقابل ایک اعتراض یہ پیش کیا جاتا ہے کہ خود آپ نے براہین احمد یہ روحانی خزائن جلد اصفحہ ۴۲ رح میں اِنِّي مُتَوَفِّيكَ کا بدیں الفاظ ترجمہ کیا ہے کہ۔میں تجھ کو پوری نعمت دوں گا اور اپنی طرف اٹھالوں گا“ جواب یہ ترجمہ حجت نہیں کیونکہ اسی براہین احمدیہ کے صفحہ ۶۴۶،۴۶۵ پر اسی آیت کا ترجمہ یوں کیا کیا ہے:۔”اے عیسی میں تجھے کامل اجر بخشوں گا یا وفات دوں گا۔“ اس سلسلہ میں خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ:۔یاد رہے کہ براہین احمدیہ میں جو کلمات الہیہ کا ترجمہ ہے وہ باعث قبل از وقت ہونے کے کسی جگہ مجمل ہے اور کسی جگہ معقولی رنگ کے لحاظ سے کوئی لفظ حقیقت سے پھیرا گیا ہے یعنی صرف عن الظاہر کیا گیا ہے۔۔۔۔پڑھنے والوں کو چاہئے کہ کسی ایسی تاویل کی پروانہ کریں۔( براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد ۲۱ صفر ۹۳ /ح) اسی طرح ایک دوسرے مقام پر فرمایا۔