حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 24
24 مولوی سید نذیر حسین دہلوی کو قسم کھانے کا چیلنج اللہ جل شانہ کی قسم دے کر مولوی سید نذیرحسین صاحب کی خدمت میں بحث حیات و ممات مسیح ابن مریم کیلئے درخواست:۔بالآخر یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کسی طرح سے بحث کرنا نہیں چاہتے تو ایک مجلس میں میرے تمام دلائل وفات مسیح سن کر اللہ جل شانہ کی تین مرتبہ قسم کھا کر کہہ دیجئے کہ یہ دلائل صحیح نہیں ہیں۔اور صحیح اور یقینی امر یہی ہے کہ حضرت مسیح ابن مریم زنده بجسده العنصری آسمان کی طرف اٹھائے گئے ہیں اور آیات قرآنی اپنی صریح دلالت سے اور احادیث صحیحہ متصلہ مرفوعہ اپنے کھلے کھلے منطوق سے اسی پر شہادت دیتی ہے۔اور میرا عقیدہ یہی ہے۔تب میں آپ کی اس گستاخی اور حق پوشی اور بد دیانتی اور جھوٹی گواہی کے فیصلہ کیلئے جناب الہی میں تضرع اور ابتہال کروں گا۔اور چونکہ میری توجہ پر مجھے ارشاد ہو چکا ہے کہ ادْعُونِي اسْتَجِبْ لَكُم اور مجھے یقین دلایا گیا ہے کہ اگر آپ تقویٰ کا طریق چھوڑ کر ایسی گستاخی کریں گے اور آیت لا تقف مالیس لک به علم کو نظر انداز کر دیں گے تو ایک سال تک اس گستاخی کا آپ پر ایسا کھلا اثر پڑے گا جو دوسروں کیلئے بطور نشان کے ہو جائے گا۔لہذا مظہر ہوں کہ اگر بحث سے کنارہ ہے تو اسی طور سے فیصلہ کر لیجئے تا وہ لوگ جو نشان نشان کرتے ہیں ان کو خدا تعالی کوئی نشان دکھا دیوے۔وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ۔وَاخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ حلفی اقرار دربارہ ادائے پچیس روپیہ فی حدیث اور فی آیت اور بالآ خر مولوی سید نذیر حسین صاحب کو یہ بھی واضح رہے کہ اگر وہ اپنے اس عقیدہ کی تائید میں جو حضرت مسیح ابن مریم بجسده العنصر کی زندہ آسمان پر اٹھائے گئے آیات صریح ببینہ