حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 201 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 201

201 لیکچر لا ہور۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۱۴۶) میاں عبد الحق غزنوی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے ایک حریف مولوی میاں عبد الحق غزنوی کو کسی ایسے مباحثہ کی نظیر لانے کا چیلنج دیتے ہوئے جس میں کوئی دوسرا آپ پر غالب رہا ہو فرمایا :۔کیوں میاں عبد الحق کیا یہ تم نے سچ بولا ہے۔کیا اب بھی لعنة اللـــه عـلــى الکاذبین نہ کہیں۔شاباش! عبداللہ غزنوی کا خوب تم نے نمونہ ظاہر کیا۔شاگرد ہوں تو ایسے ہوں۔بھلا اگر بچے ہو تو ان مجامع اور مجالس کی ذرہ تشریح تو کرو جن میں میں شرمندہ ہوا۔اس قدر کیوں جھوٹ بولتے ہو۔کیا مرنا نہیں ہے؟ بھلا ان مباحثات کی عبارات تو لکھو جن میں تم یا تمہارا کوئی اور بھائی غالب رہا ورنہ نہ میں بلکہ آسمان بھی یہی کہہ رہا ہے کہ لعنة الله على الكاذبين۔“ تحفہ غزنویہ۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۴۲) صرف عربی ام الالسنہ ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے عربی زبان کے علاوہ کسی دوسری زبان کو ام الالسنہ ثابت کرنے پر مبلغ پانچ ہزار روپے انعام دینے کا چیلنج دیتے ہوئے فرمایا:۔لیکن اب ہم پورے طور پر اتمام حجت کے لئے ایک ایسا طریق فیصل لکھتے ہیں جس سے کوئی گریز نہیں کر سکتا اور وہ یہ ہے کہ اگر ہم اس دعوے میں کا ذب ہیں کہ عربی میں وہ پانچ فضائل خصوصیت کے ساتھ موجود ہیں جو ہم لکھ چکے ہیں اور کوئی سنسکرت دان وغیرہ اس بات کو ثابت کر سکتا ہے کہ ان کی زبان بھی ان فضائل میں عربی کی شریک و مساوی ہے یا اس پر غالب ہے تو ہم اس کو پانچ ہزار روپیہ بلا توقف دینے کے لئے