حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 405
405 تین ہزار کے قریب ہیں جو اکثر استجابت دعا کے بعد ظہور میں آئی ہیں۔ان میں سے دلیپ سنگھ کے روکے جانے کی پیشگوئی ہے یعنی یہ کہ وہ اپنے قصد ارادہ پنجاب سے ناکام رہے گا۔یہ پیشگوئی اجمالی طور پر اشتہار میں چھپ چکی ہے اور صد ہا آدمیوں کو زبانی سنائی گئی۔اسی طرح پنڈت دیا نند کے فوت ہونے کی نسبت پیشگوئی اور شیخ مہر علی صاحب رئیس کے ابتلا اور پھر رہائی کی نسبت پیشگوئی۔بٹالوی صاحب کے مخالف ہو جانے کی نسبت پیشگوئی وغیرہ پیشگوئیاں جن کا مفصل ذکر موجب طول ہے۔اگر فریق مخالف کے مولویوں میں کچھ ایمان ہے تو ان پیشگوئیوں کے بارے میں بھی ایک جلسہ مقرر کر کے اول ہم سے ثبوت لیں اور پھر اس کے موافق اپنی طرف سے پیشگوئیوں کا ثبوت دیں۔اور اگر بباعث اپنی تہیدستی کے ان دونوں طوروں مقابلہ سے عاجز آجائیں تو یہ بھی اختیار ہے کہ ایک سال کی مہلت پر آئندہ کیلئے آزمائش کر لیں کسی بڑے جھگڑ کی ضرورت نہیں۔ہر یک پیشگوئی جو کسی دعا کی قبولیت سے ظاہر ہو کسی اخبار میں بقید اس کے وقت ظہور کے چھپواد ہیں۔اور اس طرف سے بھی یہی کارروائی ہو سال گذرنے کے بعد معلوم ہو جائے کہ کون موید من اللہ اور کون مخذول اور مردود ہے۔“ (نشان آسمانی۔روحانی خزائن جلد ۴ صفحہ ۳۹۶،۳۹۵) مولوی محمد حسین بٹالوی کو خوابوں اور قرآن کریم کی رو سے مقابلہ کی دعوت آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اپنی رویا میں صادق تر وہی ہوتا ہے جو اپنی باتوں میں صادق ہوتا ہے۔اس حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صادق کی یہ نشانی ٹھہرائی ہے کہ اس کی خوابوں پر بیچ کا غلبہ ہوتا ہے اور ابھی آپ