حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 309 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 309

309 خدا کا کلام جس کا نام قرآن شریف ہے جور بانی طاقتوں کا مظہر ہے میں اس پر ایمان لاتا ہوں اور قرآن شریف کا یہ وعدہ ہے ھم البشری فی الحیوۃ الدنیا اور یہ وعدہ ہے کہ ایدھم بروح منہ اور یہ وعدہ ہے یجعل لکم فرقا نا۔اس وعدہ کے موافق خدا نے یہ سب مجھے عنایت کیا ہے۔“ (چشمہ معرفت - روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۱۰،۴۰۹) گزشتہ اور آئندہ زمانوں میں ظاہر ہونے والے نشانوں میں مقابلہ کا چیلنج اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ ان لوگوں کی ہمدردی کے لئے جس قدر میرے دل میں تڑپ اور جوش ہے اور میں حیران ہوں کہ کس طرح ان لوگوں کو سمجھاؤں۔یہ لوگ کسی طرح بھی مقابلہ میں نہیں آتے۔تین ہی راہیں ہیں یا گزشتہ زمانہ کے نشانوں سے میرے اپنے نشانوں کا مقابلہ کر لیں یا آئندہ نشانوں میں مقابلہ کر لیں یا اور نہیں تو یہی دعا کریں کہ جس کا وجود نافع الناس ہے وہ بموجب وعدہ الہی و امــا مــا ينفع الناس فيمكث في الارض (الرعد: ۱۸) دراز زندگی پائے۔پھر عیاں ہو جائے گا کہ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں کون مقبول و منظور ہے ( ملفوظات جلد ا صفحه ۲۰۴ جدید ایڈیشن) تریاق القلوب میں بیان فرمودہ نشانات کی نظیر پیش کرنے کا چیلنج فرمایا۔ہاں جو شخص دل کے اخلاص سے سچائی کا طالب ہے اُس کا یہ حق ہے کہ اپنے دل کی تسلی کے لئے آسمانی نشان طلب کرے۔سو اس کتاب کے دیکھنے سے ہر ایک طالب حق کو معلوم ہوگا کہ اس بندہ حضرت عزت سے اُسی کے فضل اور تائید سے اسقدر نشان ظاہر ہوئے ہیں کہ اس تیرہ سو برس کے عرصہ میں افراد اُمت میں سے کسی اور