حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 310 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 310

310 میں انکی نظیر تلاش کرنا ایک طلب محال ہے۔مثلاً انہی نشانوں کو جو اس کتاب تریاق القلوب میں بطور نمونہ بیان کئے گئے ہیں ذہن میں رکھکر پھر ہر ایک چشتی قادری نقشبندی سہروردی وغیرہ میں انکی تلاش کرو۔اور تمام وہ لوگ جو اس امت میں قطب اور غوث او را بدال کے نام سے مشہور ہوئے ہیں۔انکی تمام زندگی میں ان کی نظیر ڈھونڈ و۔پھر اگر نظیر مل سکے تو جو چاہو کہو۔ورنہ خدائے غیور اور قدیر سے ڈر کر بیبا کی اور گستاخی سے باز آجاؤ۔“ ( تریاق القلوب۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۳۶) احاد الناس کو نشان دکھانے کی دعوت ر ہے احاد الناس کہ جو امام اور فضلاء علم کے نہیں ہیں اور نہ ان کا فتویٰ ہے ان کیلئے مجھے یہ حکم ہے کہ اگر وہ خارق دیکھنا چاہتے ہیں تو صحبت میں رہیں خدائے تعالیٰ غنی بے نیاز ہے جب تک کسی میں تذلل اور انکسار نہیں دیکھتا اس کی طرف توجہ نہیں فرما تا۔لیکن وہ اس عاجز کو ضائع نہیں کرے گا اور اپنی حجت دنیا پر پوری کر دے گا اور کچھ زیادہ دیر نہیں ہوگی کہ وہ اپنے نشان دکھاوے گالیکن مبارک وہ جو نشانوں سے پہلے قبول کر گئے وہ خدائے تعالیٰ کے پیارے بندے ہیں اور وہ صادق ہیں جن میں دعا نہیں۔نشانوں کے مانگنے والے حسرت سے اپنے ہاتھوں کو کاٹیں گے کہ ہم کو رضائے الہی اور اس کی خوشنودی حاصل نہ ہوئی جو ان بزرگ لوگوں کو ہوئی جنہوں نے قرائن سے قبول کیا اور کوئی نشان نہیں مانگا۔“ آئینہ کمالات اسلام۔روحانی جلد ۵ صفحه ۴۴۹)