حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 238 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 238

238 مولوی محمد حسین بٹالوی کو دعوت قسم مولوی محمد حسین بٹالوی اس موقعہ پر بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مخالفت کرنے سے نہیں چوکے۔انہوں نے تحریراً اور تقریر یہ مشہور کرنا شروع کر دیا کہ پیشگوئی جھوٹی نکلی۔اس پر حضرت اقدس نے لکھا کہ۔مولوی محمد حسین صاحب اگر سچے دل سے یقین رکھتے ہیں کہ یہ پیشگوئی لیکھرام والی جھوٹی نکلی تو انہیں مخالفانہ تحریر کیلئے تکلیف اٹھانے کی کچھ ضرورت نہیں۔ہم خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتے ہیں کہ اگر وہ جلسہ عام میں میرے روبرو یہ قسم کھائیں کہ یہ پیشگوئی خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں تھی اور نہ بچی نکلی اور اگر خدا تعالیٰ کی طرف سے تھی اور فی الواقعہ پوری ہوئی ہے تو اسے قادر مطلق ایک سال کے اندر میرے پر کوئی عذاب شدید نازل کر “ پھر اگر مولوی صاحب موصوف اس عذاب شدید سے ایک سال تک بچ گئے تو ہم اپنے تئیں جھوٹا سمجھ لیں گے اور مولوی صاحب کے ہاتھ پر تو بہ کریں گے اور جس قدر کتا بیں ہمارے پاس اس بارہ میں ہوں گی جلا دیں گے اور اگر وہ اب بھی گریز کریں تو اہل اسلام سمجھ لیں کہ ان کی کیا حالت ہے اور کہاں تک نوبت پہنچ چکی ہے۔( از اشتہار ۲۷ را پریل ۱۸۹۷ء مجوعہ اشتہارات جلد ۲ صفحه ۸۱ ح) اس اشتہار کی اشاعت کے بعد مولوی صاحب موصوف نے بھی چند نا معقول اور لایعنی عذرات پیش کر کے خاموشی اختیار کر لی۔لیکھرام کے متعلق پیشگوئی پر ہونے والے اعتراضات میں سے ایک اعتراض یہ بھی کیا گیا کہ لیکھرام کی پیشگوئی میں اس کے قتل ہونے کی تصریح نہیں۔اس اعتراض کے جواب میں حضرت اقدس نے فرمایا۔"لعنة الله على الكاذبين۔آؤ ہمارے روبرو ہماری کتابیں دیکھو جن میں متفرق