حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 239 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 239

239 مقامات میں یہ پیشگوئی درج ہے۔پھر اگر تصریح ثابت نہ ہو تو اسی جلسہ میں آپ کو دو سورو پیر انعام دیا جائے گا۔(ایام الصلح۔روحانی خزائن جلد ۴ صفحہ ۴۱۸) لیکھرام کا قتل اور ہندؤں کی مذموم حرکات اس زمانہ میں دودھ ، دہی اور مٹھائی کی دوکانیں صرف ہندوؤں کی ہوتی تھیں۔اس واقعہ کی وجہ سے بعض ہند و دوکانداروں نے مسلمان بچوں کو مٹھائی میں زہر ملا کر دے دیا۔اس سے مسلمانوں کی آنکھیں کھلیں اور انہوں نے دودھ ، دہی اور مٹھائی کی دوکا نہیں کھولنا شروع کر دیں۔حضرت مصلح موعود کے متعلق پیشگوئی فرمایا: چونکہ اس عاجز کے اشتہار مورخہ ۲۰ جنوری ۱۸۸۶ء پر جس میں ایک پیشگوئی دربارہ تولد ایک فرزند صالح ہے جو بہ صفات مندرجہ اشتہار پیدا ہوگا۔دو شخص سکنہ قادیان یعنی حافظ سلطانی کشمیری وصابر علی نے رو بروئے مرزانوب بیگ ومیاں شمس الدین و مرزا غلام علی ساکنان قادیان یہ دروغ بے فروغ بر پا کیا ہے کہ ہماری دانست میں عرصہ ڈیڑھ ماہ سے صاحب مشتہر کے گھر میں لڑکا پیدا ہو گیا حالانکہ یہ قول نامبردگان سراسر افتراء اور دورغ و بمقتضائے کینہ وحسد وعناد جبلی ہے جس سے وہ نہ صرف مجھ پر بلکہ تمام مسلمانوں پر حملہ کرنا چاہتے ہیں اس لئے ہم ان کے اس قول دروغ کا رد واجب سمجھ کر عام اشتہار دیتے ہیں کہ ابھی تک جو ۲۲ مارچ ۱۸۸۶ء ہے ، ہمارے گھر میں کوئی لڑکا بجز پہلے دولڑکوں کے جن کی عمر ۲۲،۲۰ سال سے زیادہ ہے، پیدا نہیں ہوا۔لیکن ہم جانتے ہیں کہ ایسا لڑ کا بموجب وعدہ الہی 9 برس کے عرصہ تک ضرور پیدا ہوگا خواہ جلد ہو خواہ دیر سے۔بہر حال اس عرصہ کے اندر پیدا ہو جائے گا۔اور یہ اتہام