حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 180
180 امرتسر کے گلی کوچوں میں یہ خبر مشہور تھی کہ اس قصیدہ ہمزیہ کے صلہ میں کادیانی نے شامی صاحب کو دوسو روپے دیئے ہیں۔میں نے شامی صاحب سے خبر کی حقیقت دریافت کی تو انہوں نے اس سے انکار کیا اور ان کے بیان سے معلوم ہوا کہ اس مدح و تائید کے صلہ میں کادیانی نے کسی خوبصورت عورت سے نکاح کرا دینے کا ان کو وعدہ دیا تھا۔وہ اس وعدہ کے بھروسہ پر قادیان میں چار مہینے کے قریب رہے۔اس عرصہ میں کادیانی نے ان سے عربی نظم ونثر میں بہت کچھ کھوایا۔“ اشاعۃ السنہ جلد ۵ نمبر ۱۰ صفحه ۱۵۷ تا ۱۶۱۔ح) بعض مخالف علماء نے آپ پر یہ بھی اعتراض کیا کہ آپ نے مقامات حریری اور مقامات ہمدانی وغیرہ کتب سے فقرے سرقہ کر کے اپنی کتابوں میں لکھے ہیں۔ایسے تمام الزامات اور اعتراضات کے جواب میں ایک تو آپ نے مخالف علماء کو آمنے سامنے بیٹھ کر فصیح و بلیغ عربی زبان میں تفسیر نویسی اور کتب لکھنے کے کئی چیلنج دیئے جن کی تفصیل پہلے بیان کی جاچکی ہے۔اس کے علاوہ آپ نے عربی دانی میں مقابلہ کے بھی متعدد چیلنج دیئے جو حسب ذیل ہیں۔و من آیاته انه علمنى لسانا عربية - و اعطاني نكاتا ادبية ـ و فضلني - على العالمين المعاصرين - فان كنت فى شک من آیتی و تحسب نفسک حدی بلاغتى فتحام القال والقيل - واكتب بحذائى الكثير او الـقـلـيـل ـ وجدد التحقيق و دع ما فات ـ و بارزنی موطن و عین له الميقات ـ و على و علیک ان نحضر يوم الميقاة بالرأس و العين ـ و نناضل في الاملاء كالخصمين - فان زدت فى البلاغة و حسن الاداء و جئت بكلام يسر قلوب الادباء - فاتوب على يدك من كلما ادعيت و احرق کل کتاب اشعته او اخصیت - و والله اني افعل کذالک فانظر انی اقسمت و آلیت انجام آتھم۔روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۲۴۷، ۲۴۸)