چالیس جواہر پارے — Page 12
12 مَنْ حَفِظَ عَلَى أُمَّتِي أَرْبَعِينَ حَدِيثًا مِنْ أَمْرِ دِينِهَا بَعَثَهُ اللهُ فَقِيها وَكُنتُ له يَوْمَ الْقِيمَةِ شَافِعًا وَ شَهِيدًا یعنی جو شخص میری اُمت کی اصلاح اور بہبودی کی غرض سے میری (کم از کم) چالیس حدیثیں محفوظ کرلے گا اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن ایک عالم دین اور فقیہ کی صورت میں کھڑا کرے گا اور میں اس کے لئے خدا کے حضور شفاعت کرنے والا اور اس کے ایمان کا گواہ ہوں گا۔اس تمہیدی نوٹ کے بعد میں اپنی انتخاب کردہ چالیس حدیثیں درج ذیل کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ اسے میرے لئے اور اس مجموعہ کے پڑھنے والوں کے لئے فضل اور رحمت اور برکت اور مغفرت کا موجب بنائے۔آمین یا ارحم الراحمین 1 : الجامع لشعب الايمان ، السابع عشر من شعب الايمان وهو باب في طلب العلم ، فصل: في فضل العلم وشرف مقداره ، روایت نمبر 1597