چالیس جواہر پارے

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 11 of 178

چالیس جواہر پارے — Page 11

11 حاصل نہیں جو قرآن اور سنت کو حاصل ہے۔تاہم اس بات میں ذرہ بھر بھی کلام نہیں کہ حدیث ایک نہایت اعلیٰ درجہ کا تاریخی اور علمی اور روحانی خزانہ ہے اور جب تک کوئی حدیث قرآن شریف کی کسی آیت یا کسی صحیح حدیث کے خلاف نہ ہو ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ قرآنی حكم أطِيعُوا الرَّسُول کے ماتحت اسے قبول کر کے اپنی زندگی کے لئے مشعل راہ بنائے لیکن افسوس ہے کہ آج کل بعض مسلمان کہلانے والے اس بیش بہا علمی خزانہ کی اہمیت کو کم کرنے کے درپے ہیں۔چالیس حدیثوں کا مجموعہ : اوپر کے تمہیدی نوٹ کے بعد یہ خاکسار ذیل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی چالیس منتخب شدہ حدیثوں کے درج کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہے۔یہ حدیثیں حدیث کی مشہور اور مستند کتابوں سے لی گئی ہیں اور ہر حدیث کے نیچے اس کا سلیس اردو ترجمہ لکھ کر مختصر تشریح بھی درج کر دی گئی ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ اگر مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں ان چالیس حدیثوں کو یاد کر کے اور ان کے معانی کو اپنے ذہنوں میں محفوظ کر کے ان پر عمل کریں اور ان سے فائدہ اٹھائیں تو ان شاء اللہ ان کے لئے اور ان کے گھروں کے لئے برکت اور رحمت اور مغفرت کا موجب ہو گا۔چالیس کا عدد اس لئے اختیار کیا گیا ہے کہ ایک تو وہ قرآن شریف میں تکمیل کی علامت کے طور پر بیان ہوا ہے اور دوسرے ایک پر حدیث میں ہمارے آقا صلی للہ یکم فرماتے ہیں کہ