چالیس جواہر پارے — Page 153
153 پس تمہیں خدا کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ اس نے تمہیں اپنی ازلی حکومت کا ایک منصب عطا کر رکھا ہے اور اگر تم اس کے شکر گزار ہو گے تو کل کو تم ترقی کر کے اپنی موجودہ حکومت سے بہتر حکومت کے وارث بن سکتے ہو۔الغرض حقوق اور ذمہ داریوں کا یہ لطیف مرکب انسان کے لئے ایک بشارت بھی ہے اور انذار بھی۔بشارت اس لئے کہ ہر حکومت خدا کا ایک انعام ہے اور انذار اس لئے کہ ہر حکومت کے ساتھ کچھ ذمہ داریاں بھی وابستہ ہوتی ہیں۔پس سچا مومن وہ ہے جو بشارت کے پہلو پر شکر گزار ہو تا اور ذمہ داری کے پہلو کی طرف سے ہمیشہ چوکس و ہوشیار رہتا ہے کہ اسی میں اس کی ترقی کا ازلی راز ہے۔