چالیس جواہر پارے

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 154 of 178

چالیس جواہر پارے — Page 154

154 39 علم سیکھنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے عنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : طَلَبُ العِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ۔(سنن ابن ماجه کتاب السنة باب فضل العلماء والحث على طلب العلم) ترجمہ: انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ا یکم فرماتے تھے کہ علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور مسلمان عورت پر فرض ہے۔تشریح: چونکہ اسلام کی بنیاد اس یقینی علم پر ہے جو خدا کی طرف سے آخری شریعت کی صورت میں نازل ہوا ہے اور پھر اسلام ہر بات کو دلیل کے ذریعہ منواتا ہے۔اس لئے اسلام میں علم کے حصول کے لئے انتہائی تاکید کی گئی ہے اور یہ حدیث ان بہت سی حدیثوں میں سے ایک ہے جن میں آنحضرت صلی اللہ ﷺ نے مردوں اور عورتوں کو علم سیکھنے کی تاکید فرمائی ہے اور اس ہدایت پر آپ کو اتنا اصرار تھا کہ ایک دوسری حدیث میں آپ فرماتے ہیں کہ علم سیکھو خواہ اس کے لئے