بنیادی مسائل کے جوابات — Page 289
دعا سوال: ملاقات مؤرخہ 08 نومبر 2020ء کے آخر پر محترم امیر صاحب بنگلہ دیش نے حضور انور کی خدمت اقدس میں عرض کیا کہ اس زمانہ میں خدا تعالیٰ کے نمائندہ ہونے کی حیثیت سے حضور بنگلہ دیش کے لئے کوئی ایسی دعا کر دیں جس سے ہماری کایا پلٹ جائے ؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسکراتے ہوئے فرمایا: جواب: ساری دنیا کے لئے کیوں نہ کروں؟ صرف بنگلہ دیش کے لئے کیوں کروں؟ مجھے محدود کیوں کر رہے ہیں؟ میں تو ساری دنیا کے لئے دعا کرتا ہوں۔اور اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کا ایک وقت رکھا ہوتا ہے، جب وہ وقت آئے گا تو انشاء اللہ تعالیٰ کا یا بھی پلٹ جائے گی۔آنحضرت ام کو کسی نے کہا کہ میرے لئے دعا کریں کہ میرا فلاں کام ہو جائے۔آپ نے فرمایا کہ اچھا میں دعا کروں گا۔پھر آپ ایم نے اسے واپس بلایا اور اسے فرمایا کہ تم بھی دعا کرو اور اپنی دعاؤں سے میری دعا کی مدد کرو۔تو یہ آپ لوگوں کا بھی کام ہے کہ جس طرح میں نے ابھی کہا ہے کہ راتوں کو اٹھیں۔ہر مرتی اور معلم جو ہے لازمی قرار دے کہ اس نے تہجد پڑھنی ہے اور بے نفس ہو کے کام کرنا ہے۔خدا تعالیٰ کا حق بھی ادا کرنا ہے اور اس کے بندوں کے حق بھی ادا کرنے ہیں۔اپنی خدمت دین کو اک فضل الہی سمجھنا ہے اور اس کے لئے کسی Reward کی اور کسی تعریف کی امید نہیں رکھنی چاہیئے۔اگر اس طرح کام کریں گے تو اللہ تعالیٰ اپنے فضلوں کی بے شمار بارش برسائے گا۔اور بڑی جلدی برسائے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ آپ دیکھیں گے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے اور آپ لوگوں کو اپنے اپنے میدان میں کامیاب فرمائے۔آمین (قسط نمبر 7، الفضل انٹر نیشنل 22 جنوری 2021ء صفحہ 12) 289