بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 442 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 442

قرآن کریم سوال : حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ نیشنل مجلس عاملہ سویڈن کی Virtual ملاقات مورخہ 29 اگست 2020 ء میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس ملاقات سے ایک روز قبل اسلام مخالف گروپ کی طرف سے سویڈن میں قرآن کریم کے نسخہ کو جلانے کی مذمت، اس کی وجہ اور اس پر ایک احمدی مسلمان کے رد عمل کے بارہ میں رہنمائی کرتے ہوئے فرمایا: جواب: یہاں تو سنا ہے کہ کل رات فساد بھی ہوئے ہیں، اس کا اثر تو آپ کے شہر یا علاقہ میں نہیں ہے؟ محترم امیر صاحب سویڈن کے جواب پر کہ رات کو یہ فسادات ہوئے تھے لیکن اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے حالات ٹھیک ہیں۔حضور انور نے فرمایا:۔اب یہ جو اسلام کے بارہ میں Misconceptions ہے، اس کو آپ نے ہی دُور کرنا ہے۔یہ جو شخص کھڑا ہوا ہے کہ میں قرآن جلا دوں گا۔اور اس کو ٹھیک ہے پولیس نے نہیں اجازت دی لیکن ساتھ ہی اسے یہ بھی کہہ دیا کہ اسے اپیل کرنے کا Right ہے، وہ اپیل کر سکتا ہے۔اور بعض اس کے جو Followers تھے یا اس کے گروپ کے لوگ تھے، انہوں نے پارک میں جا کر کل رات کو قرآن کریم جلا بھی دیا۔تو یہ کیوں ہو رہا ہے؟ اس لئے کہ انہیں پتہ ہی نہیں ہے کہ اسلام کی تعلیم کیا ہے، قرآن کریم کی تعلیم کیا ہے۔اور اس لئے کہ مسلمانوں کے جو دہشت گرد عمل ہیں وہ ان کو یہی بتاتے ہیں کہ ہاں یہ شاید قرآن میں ہی ہو گا۔وہ ایک آیت کو تو پکڑ لیتے ہیں کہ قتال کر دیا جنگ کرو۔جو باقی دوسرے حکم ہیں کہ کن حالات میں کرو، اس کا ان لوگوں کو کوئی نہیں پتہ۔تو یہ چیزیں ان لوگوں کو پتہ ہونی چاہئیں۔اس لحاظ سے بھی آپ تبلیغ کاPlan کریں۔(قسط نمبر 11، الفضل انٹر نیشنل 12 مارچ 2021ء صفحہ 11) 442