بنیادی مسائل کے جوابات — Page 184
پیشتر اس کے کہ وہ لوگ میرے پاس فرمانبر دار ہو کر آئیں ملکہ کا تخت کون میرے پاس لائے گا۔وہ لوگ جو خاص باڈی گارڈ تھے ان کا ایک سردار بولا کہ آپ کے چڑھائی کرنے سے پہلے میں وہ تخت لے آؤں گا۔چونکہ وہ سر دار لشکر تھا۔اس کو پتہ تھا کہ اس لشکر کا یہاں کتنے عرصہ تک پڑاؤ ہو گا۔اس لئے اس نے اندازہ کر لیا کہ اتنے دنوں میں ملکہ کو مرعوب کر کے وہ تخت لایا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی یہ دعویٰ کیا کہ میں ایک طاقتور سردار ہوں اور اس چھوٹے سے ملک کی فوج میر امقابلہ نہیں کر سکتی۔اور میں آپ کا مطیع بھی ہوں۔اس مال کے لانے میں کسی قسم کی خیانت مجھ سے نہیں ہو گی۔( تفسیر کبیر جلد ہفتم، زیز سورۃ النمل آیت 17 ، صفحہ 394) (قسط نمبر 52، الفضل انٹر نیشنل 8 اپریل 2023ء صفحہ 4) 184