بنیادی مسائل کے جوابات — Page 482
تھی لیکن اسلام نے اور آنحضرت الیم نے بڑی حکمت کے ساتھ ان کو بھی آزاد کرنے کی ترغیب دی اور جب تک وہ خود آزادی حاصل نہیں کر لیتے تھے یا انہیں آزاد نہیں کر دیا جاتا تھا، ان سے حسن واحسان کے سلوک کی ہی تاکید فرمائی گئی۔اور جو نہی یہ مخصوص حالات ختم ہو گئے اور ریاستی قوانین نے نئی شکل اختیار کرلی جیسا کہ اب مروج ہے تو اس کے ساتھ ہی لونڈیاں اور غلام بنانے کا جواز بھی ختم ہو گیا۔اب اسلامی شریعت کی رُو سے لونڈی یا غلام رکھنے کا قطعاً کوئی جواز نہیں ہے۔بلکہ حکم وعدل حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے اب موجودہ حالات میں اس کو حرام قرار دیا ہے۔(قسط نمبر 5، الفضل انٹر نیشنل 01 جنوری 2021ء صفحہ 18) 482