بنیادی مسائل کے جوابات — Page 198
مسلمانوں میں کوئی لڑائی ایسی خونریز نہیں ہوئی اور بہت سے مسلمان اور بڑے بڑے جرنیل اور بہادر اس جنگ میں مارے گئے۔لیکن اس ساری کارروائی کے پیچھے اُنہیں مفسدوں اور شریر لوگوں کا ہاتھ تھا جنہوں نے حضرت عثمان کو قتل کرنے کے بعد مدینہ پر قبضہ کر لیا تھا۔اور یہ جنگ بھی انہیں مفسدوں نے دو مسلمان گروہوں میں غلط فہمیاں پیدا کر کے اور کئی شرارتوں کو خود شروع کر کے بھڑکائی تھی۔اس موضوع پر حضرت مصلح موعودؓ نے ”واقعات خلافت علوی“ میں نہایت سیر حاصل بحث فرمائی ہے۔اسے بھی پڑھیں۔(قسط نمبر 13، الفضل انٹر نیشنل 09 اپریل 2021ء صفحہ 11) 198