بنیادی مسائل کے جوابات — Page 138
صورت میں بجونوں کے چکر کے رُو سے نجات کی کوئی صورت نظر نہیں آتی کیونکہ ذخیرہ گیان اور علم کا جو ہزار مصیبت سے ہر ایک بجون سے جمع کیا جاتا ہے وہ ساتھ ساتھ برباد ہوتارہتا ہے نہ کبھی محفوظ رہے گا اور نہ نجات ہو گی۔اوّل تو حضرات آریہ کے اصولوں کے رُو سے نجات ہی ایک محدود میعاد تھی۔پھر اس پر یہ مصیبت کہ سرمایہ نجات کا یعنی گیان جمع ہونے نہیں پاتا۔یہ بد قسمتی روحوں کی نہیں تو اور کیا؟“ لیکچر لاہور ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 170 تا172) (قسط نمبر 43، الفضل انٹر نیشنل 18 نومبر 2022ء صفحہ 11) 138