بنیادی مسائل کے جوابات — Page 451
سوال: اردن سے ایک دوست نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت اقدس میں استفسار بھجوائے کہ کیا نظروں سے اوجھل ہر چیز جن ہوتی ہے اور کیا ابلیس اور فرشتے بھی جن ہو سکتے ہیں ؟ کیا احمدی عفریت کے وجود پر یقین رکھتے ہیں ؟ ہم نے پڑھا ہے کہ آنے والے مهدی آخری زمانہ میں ظاہر ہوں گے، کیا ہم واقعی آخری زمانہ میں رہ رہے ہیں؟ کیا ہم اللہ تعالیٰ کی یا حضرت محمدالم یا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی قسم کھا سکتے ہیں؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے مکتوب مؤرخہ 10 فروری 2022ء میں ان سوالات کے درج ذیل جوابات عطا فرمائے۔حضور انور نے فرمایا: جواب: باقی جہاں تک قسم کھانے کا معاملہ ہے تو ایک تو بلا وجہ قسمیں نہیں کھانی چاہئیں۔اور اگر ضرورت ہو اور قسم کھانے والا حق پر ہو تو وہ صرف خدا تعالیٰ کی قسم کھا سکتا ہے۔کسی انسان کے لئے جائز نہیں ہے کہ وہ کسی دوسرے انسان کی قسم کھائے۔حضرت ابو ہریرہ کی روایت ہے کہ حضور الل لم نے فرمایا: لَا تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ وَلَا بِأُمَّهَاتِكُمْ وَ لَا بِالْأَنْدَادِ وَلَا تَحْلِفُوا إِلَّا بِاللهِ وَلَا تَحْلِفُوْا بِاللَّهِ إِلَّا وَأَنْتُمْ صَادِقُونَ (سنن ابي داؤد کتاب الایمان والنذور) یعنی اپنے باپوں اور اپنی ماؤں اور بتوں کی قسم مت کھاؤ۔بلکہ اللہ کے سوا کسی کی بھی قسم مت کھاؤ اور اللہ کی قسم بھی صرف اس صورت میں کھاؤ جب تم سچے ہو۔(قسط نمبر 52، الفضل انٹر نیشنل 8 اپریل 2023ء صفحہ 4) 451